پاکستان ڈے پریڈ صرف اور صرف سبز ہلالی پرچم تلے ہو گی
پاکستان ڈے پریڈ صرف اور صرف سبز ہلالی پرچم تلے یکجا ہو کر یوم آزادی پاکستان منانے کا ایک پلیٹ فارم ہوگا جس میں کسی بھی قسم کی کوئی پاکستانی یا مقامی سیاست نہیں ہو گی
نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کی جانب سے دو ٹوک اور واضح الفاظ میں اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان ڈے پریڈ صرف اور صرف سبز ہلالی پرچم تلے یکجا ہو کر یوم آزادی پاکستان منانے کا ایک پلیٹ فارم ہوگا جس میں کسی بھی قسم کی کوئی پاکستانی یا مقامی سیاست نہیں ہو گی ۔
اس بات کا اعلان پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر کیا گیا جس کے انعقاد میں پریذیڈنٹ قاسم مجید باجوہ، چئیرمین احمد خان ، سیکرٹری جنرل ہارون رامے سمیت ان کے ساتھیوںنے کلیدی کردارا دا کیا۔ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائےت زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی اور تقریب میں موجود تمام شرکاءنے پریڈ کمیٹی کے پریڈ میں کسی بھی قسم کی سیاست نہ کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان کا یوم آزادی مناتے وقت ہم سب کو ایک قوم ، ایک کمیونٹی بن کر مکمل یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئیے اور ملک و قوم کے سفیر بن کر سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنا چاہئیے ۔
Pakistan Day Parade New York



