اوورسیز پاکستانیز

خدمت خلق کمیونٹی کی پہچان بن کر غلط تاثرات کو ختم کردیتی ہے ، اکنا ریلیف کے زیر اہتمام بروکلین میں فنڈ ریزنگ


تقریب کا اہتمام اکنا ریلیف کے تحت نیویارک میں قائم فوڈ پنٹریز اور ماہانہ چھ ہزار مستحق افراد کو کھانے کھلانے کے پروگرام کےلئے کی گئی
پرویز صدیقی ، چوہدری اسلم ڈھلوں ، رضوان یزدانی ،سجاد احمد بٹ ، رفیع صابری اور رانا اخلاق سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان کی شرکت، اکنا ریلیف کے کردار کو سراہا
خدمت خلق ہماری پہچان بن رہی ہے، کمیونٹی اس پہچان کو فروغ دینے میں اکنا ریلیف کی دست و بازو بنے ، اکنا ریلیف کے ارشد جمال ، شاہد فاروقی ،معوذ صدیقی اور انور گجر کے خطابات

نیویارک (اردو نیوز ) اکنا ریلیف نیویارک کی جانب سے قائم کردہ فوڈ پنٹریز اور ہر مہینے چھ ہزار غریب و مستحق افراد کو کھانا کھلانے کے منصوبے ”فیڈ دی ہنگری “(بھوکے کو کھانا کھلاو¿) کے سلسلے میں گذشتہ ہفتے رائل بینکوئٹ ہال بروکلین میں فنڈ ریزنگ ظہرانے کا اہتمام کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت پرویز صدیقی تھے جبکہ تقریب میں چوہدری اسلم ڈھلوں ، رضوان یزدانی اور سجاد احمد بٹ سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی شخصیات اور ارکان بھی شریک ہوئے ۔
اکنا ریلیف کے ریجنل ڈائریکٹر ارشد جمال، شاہد فاروقی، معوذ صدیقی اور چوہدری انور گجر نے تقریب کے شرکاءکو خوش آمدید کہا اور انہیں اکنا ریلیف کے تحت جاری مختلف منصوبوں بالخصوص غریب و مستحق افراد کو کھانا کھلانے سمیت اشیاءخردو نوش کی اشیاءکی تقسیم کے اپنے پروگرا م کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اکنا ریلیف کے خدمت خلق کے کام،کمیونٹی کی پہچان بن رہے ہیں ۔تقریب میں سجاد بٹ نے بار گاہ الٰہی اور رسالت ﷺمیں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔
معروف کمیونٹی شخصیت پرویز صدیقی نے کہا کہ میرا اکنا ریلیف سے پہلا تعارف قدرتی آفت (سمندری طوفان ) سینڈی کے دوران اکنا کی جانب سے کی جانیوالی خدمت خلق کے
دوران ہوا ۔انہوں نے مجھے اپنے کام سے متاثر کیا اور میں اس وقت سے لے کر آج تک ان کے کام کو سراہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کو اکنا ریلیف کی ہر ممکن سپورٹ کرنی چاہئیے۔ اکنا ریلیف ہمارے تعاون سے بڑھ کر کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکنا ریلیف والے بہت مخلص ،ایماندار اور محنتی لوگ ہیں۔
اکنا ریلیف کے ریجنل ڈائریکٹر ارشد جمال نے کہا کہ خدمت خلق ہمارا تعارف ہے۔ اس تعارف کے ہوتے ہوئے کوئی بھی کچھ بھی کہے اس کا کوئی اثر نہیںہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کے کاموں میں خود بھی کردار ادا کریں اور دوسرے دوست احباب بالخصوص اپنے بچوں کو بھی اس میں شامل کریں ۔
اکنا ریلیف کے شاہد فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب حضرت محمدمصطفیﷺ کی وجہ سے آپس میں ایک رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔آپﷺ نے غرباء،یتیموں،بیوہ اور مستحق افراد کی بلا امتیاز کی کی اور امت کو خدمت خلق کی تاکید کی ۔آپ ﷺ نے ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق واضح کئے ۔آپ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ بندے کو ہر زندہ چیز سے ہمدردی کا اجر ملے گا۔شاہد فاروقی نے کہا کہ ہم سب حضرت محمد ﷺکی محبت کے دعویدار ہیں۔ ہم اس ملک میں رہ رہے ہیں کہ جہاں سب جلد یا بدیر، خوشحال ہوجاتے ہیں۔ ہم ہر نعمت پر شکر ادا کریں تو کم ہے۔اللہ رب العزت کی نعمتوں کا شکر بجا لانے اور حضرت محمدمصطفی ﷺ کے احکامات کی تکمیل کا ایک ذریعہ یہ ہے کہ ہم اللہ کے دئیے ہوئے سے اللہ کی راہ میں خرچ کریں ۔انہوں نے کہا کہ اکنا ریلیف کے تحت ہر ماہ ہزاروں لوگوں میں بلا امتیاز کھانا تقسیم کیا جاتا ہے ۔ جن لوگوں کی مدد کی جاتی ہے ، وہ ایک پیغام اور مسلم کمیونٹی کے بارے اپنے دل میں ایک تاثر لے کر گھر جاتے ہیں ۔یہ خدمت خلق بھی ہے ،اللہ کی راہ میں عبادت بھی ہے اور اس نیک کام کے ہماری آنیوالی نسلوں پر اثرات کرتب ہونگے ۔
اکنا ریلیف کے معوذاسد صدیقی نے کہا کہ ضرورت مند کوئی بھی، کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ اللہ نہ کرے کہ وہ کسی کو ضرورت مند بنا دے لیکن جب انسان ضرورت مند بن جاتا ہے تو اس کو احساس ہوتا ہے کہ اس وقت اس کی مدد کرنے والے شخص یا تنظیم کی کیا اہمیت اور قدر ہے ۔جب ہم ضرورت مندوں کی مدد کریں گے تو ہمارا یہ کام ہماری کمیونٹی کی پہچان بن جائے گا ۔اکنا ریلیف ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جس پر اکٹھے ہو کر سب اپنا انفرادری اور اجتماعی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
اکنا ریلیف کے انور گجر نے کہا کہ میں نے عورتوں کوغریب و مستحق افراد کو مسلسل کھانا کھلاتے دیکھ کر اکنا ریلف کے ساتھ مل کر یہ کام شروع کیا خدمت خلق خدا تک پہنچنے کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں بارہ گرم کھانے کے پروگرام کرتے ہیں۔ پانچوں بوروز میں کھانا تقسیم کرتے ہیں۔بروکلین میں دو فوڈ پنٹری شروع کر دی ہیںجہاں ضرورت مندافراد کوضرورت کی اشیاءکو ضروریات کی اشیائا اورحلال گروسری فراہم کرتے ہیں۔ ہم عرفان اختر سمیت دیگر رضا کارساتھیوں کے تعاون کے مشکور ہیں۔انور گجر نے مزید کہا کہ بروکلین کے علاوہ برونکس، فلشنگ میں فوڈ پنٹری کام کررہی ہیں۔ اکنا ریلیف نیویارک میں ماہانہ چھ ہزار لوگوں کو پینتیس ایونٹ میں کھانا تقسیم کررہے ہیں

Related Articles

Back to top button