پاکستاناوورسیز پاکستانیز

اعجاز شاہد کا آغا افضل کی وفات پر اظہارتعزیت

آغا افضل خان کی وفات سے کمیونٹی ایک مشفق، خوش اخلاق اور اہم سماجی و سیاسی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے، اعجاز احمد شاہد

دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آغاز افضل خان کی مغفرت فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اعجاز احمد شاہد نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت آغا افضل خان کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ مرحوم کی فیملی کے نام اپنے پیغام میں اعجاز شاہد نے کہا کہ آغا افضل خان کی وفات سے کمیونٹی ایک مشفق، ملنساراور اہم سیاسی و سماجی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آغا افضل خان نے امریکہ میں ہمیشہ ملک و قوم کا نام سربلند کرنے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی نظام میں اپنا مقام بنانے کے لئے کردار ادا کیا ۔
اعجاز احمد شاہد نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آغاز افضل خان کی مغفرت فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ، آمین ۔

Related Articles

Back to top button