پاکستان

امریکہ بھر میں صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف سینکڑوں مظاہرے

نیویارک ، لاس اینجلس، الپاسو،ٹیکساس ،بوسٹن، پورٹ لینڈ،ڈیلاس، واﺅمنگ اور واشنگٹن ڈی سی میں بڑی ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہزاروں افراد شریک ہوئے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں بالخصوص امریکی بارڈڑز پر غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے موقع پر والدین کو بچوں سے الگ کرنے کی پالیسی کے خلاف ملک کے تمام اہم و بڑے شہروں سمیت چھ سو مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔
ان مظاہروں میں امیگرنٹس کے حامی لاکھوں افراد نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن گرفتاریوں کے دوران والدین کو بچوں سے الگ کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے اور غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں میں سرگرم عمل محکمے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کو ختم کیا جائے اور امیگرنٹس حوالات کو بند کیا جائے ۔
نیویارک ، لاس اینجلس، الپاسو،ٹیکساس ،بوسٹن، پورٹ لینڈ،ڈیلاس، واﺅمنگ اور واشنگٹن ڈی سی میں بڑی ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔
دریں اثناءصدر ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کئے جانیوالے اپنے بیان میں کہا کہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کا محکمہ کبھی ختم نہیں کیا جائیگا۔ انہوںنے کہا کہ میں اس محکمے کے اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی پالیسیوں اور کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

Hundreds of thousands rally nationwide for illegal immigrant families separated at border

Law Offices of Gary Park PC

Tariq Shah - Accident Attornet Ad 2018

Related Articles

Back to top button