پاکستانخبریں

امریکی امیگریشن پالیسی میں اہم تبدیلی: مترجم کا بندوبست اب امیدوار کی ذمہ داری قرار

USCIS Now Requires Applicants to Bring Their Own Interpreter for Immigration Interviews

یو ایس سی آئی ایس کے مطابق، اگر کسی درخواست گزار کو اپنے انٹرویو کے دوران مترجم کی سہولت درکار ہے تو اسے خود ایک قابل مترجم کا بندوبست کرنا ہوگا

واشنگٹن ڈی سی ( محسن ظہیر ) یو ایس سٹیزن شپ اور امیگریشن سروسز (USCIS) نے اعلان کیا ہے کہ امیگریشن انٹرویو کے دوران مترجم فراہم کرنے کی ذمہ داری اب خود امیدوار پر ہوگی۔یو ایس سی آئی ایس کے مطابق، اگر کسی درخواست گزار کو اپنے انٹرویو کے دوران مترجم کی سہولت درکار ہے تو اسے خود ایک قابل مترجم کا بندوبست کرنا ہوگا۔ اگر مقررہ وقت تک مترجم دستیاب نہ ہو، تو امیدوار کو اپنا انٹرویو دوبارہ شیڈول کروانا پڑے گا۔
اس نئی پالیسی کا اطلاق ٹرمپ انتظامیہ کے دوران بننے والی تبدیلیوں کے تسلسل میں ہوا ہے، جو امیگریشن کے عمل کو سخت تر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔یو ایس سی آئی ایس نے درخواست گزاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ وقت پر مترجم کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ انٹرویو میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

USCIS Now Requires Applicants to Bring Their Own Interpreter for Immigration Interviews

Related Articles

Back to top button