صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منفرد انداز:وائٹ ہاؤس میں میکڈونلڈ کا آرڈر وصول کیا
وائٹ ہاؤس میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک ڈیلیوری ورکر نے صدر کو کھانا پہنچایا، جس پر صدرٹرمپ نے خوشگوار انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے پسندیدہ آئٹمز ہیں اور ڈور ڈیش اچھا کام کررہا ہے
نیویارک (محسن ظہیر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر رسمی اور دلچسپ لمحے میں میکڈونلڈ کا اپنا آرڈرڈورفیش سروس کے ذریعے وصول کیا اور اسی دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگو بھی کی۔
اس موقع پر صدر نے ڈیلیوری ورکر سے ٹیکس پالیسی پر بھی بات کی، جہاں ورکر نے بتایا کہ نئی ٹیکسپالیسی کے باعث اسے تقریباً 11 ہزار ڈالر کی بچت ہوئی، جسے صدر نے اپنی معاشی پالیسی کی کامیابی قراردیا۔
بعد ازاں صدر ٹرمپ نے موقع پر موجود صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ایران کے ساتھممکنہ مذاکرات، ٹیکس اصلاحات، اور دیگر عالمی و داخلی امور پر بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے ایران کےحوالے سے واضح کیا کہ امریکہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
یہ غیر رسمی ملاقات سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنی، جہاں صدر کا عام شہری کے ساتھ دوستانہ انداز اوراچانک پریس گفتگو خاصی زیرِ بحث رہی۔



