اوورسیز پاکستانیز

ماہ رمضان میں ”MillanUS.com“کی جانب سے سنگل مسلمانوں کےلئے منفرد تحفہ ، جمال محسن

امریکہ میں 25سے35برس کے کنوارے مسلمانوں کے لئے مفت میچ میکنگ ، محدود مدت کے لئے پیشکش

نیویارک (اردونیوز ) امریکہ میں شادی کے خواہشمند مسلمانوں کی بالمشافہ ملاقات کروانے والی اولین آرگنائزیشن ”MillanUS.com“ نے محدود مدت کے لئے ، ماہ رمضان میں امریکہ میں رہنے والے 25سے 35برس کے سنگل مسلمانوں کی مفت میچ میکنگ میں مدد کا اعلان کیا ہے ۔ یہ پیشکش محدود مدت کے لئے ہو گی ۔
واضح رہے کہ ”MillanUS.com“امریکہ میں سال 2007سے ہر سال دو مرتبہ تقریب رشتہ کسی بینکوئٹ ہال میں منعقد کرواتی ہے مگر گذشتہ ایک برس سے عالمی وبا کے سبب ملن کی جانب سے اپنی تمام تقریبات معطل کررکھی ہیں ۔ ”MillanUS.com“ نے اپنے پلیٹ فارم سے پرسنل میچ میکنگ نہیں کی لیکن مسلم سنگلز کے درمیان نا امیدی اور امریکن مسلم کمیونٹی کے انتہائی اصرار پر ملن کے بانی اور ممتاز فنانشل ایڈوازئر سید جمال محسن نے محدود مدت کے لئے سنگل مسلمانوں کی پرسنل میچ میکنگ میں مدد دینے کا بیڑا اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملن ٹیم امریکہ میں رہائشی ان سنگل مسلمانوں کی معقول رشتہ ملانے میں مدد کرے گی جو اپنی تفصیلی پروفائل (تصاویر اور کوائف ) کے ہمراہ ملن کو اس مال ای میل کریں گے ۔


ملن کے عتیق الرحمان قادری نے بتایا کہ یہ پیشکش صرف امریکہ میں رہنے والے 25سے35برس کے ان سنگل مسلمانوں کےلئے ہے کہ جو کم از کم بیچلر ڈگری یافتہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رشتہ ملانے کی کوئی فیس نہیں مگر سب کے وقت کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام خط و کتابت ملن کے ایک میل ایڈریس پر (info@millanus.com) کے ذریعہ کریں ۔ تمام معلومات صیغہ رازمیں رکھتے ہوئے صرف متعلقہ افراد کو فراہم کی جائیں گی ۔
ملن کے سلمان شیخ نے ہدایت کی ہے کہ اپنی پروفائل میں نہ صرف وہ تمام معلومات شامل کریں جن کے بارے میں لوگ عام طور پر پوچھتے ہیں بلکہ وہ تمام معلومات بھی شامل کر دیں کہ جو آپ دینا چاہتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button