پاکستان

میرپور لاک ڈاون،کیا برطانیہ کی نئی کورونا وائرس کی قسم میر پور پہنچ گئی ہے ؟؟؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی مہلک قسم کی صورتحال کے پیش نظر ہو سکتا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے اوورسیز افراد کی وجہ سے میرپور اور گردو نواح میں وائرس کی نئی قسم پھیل رہی ہو

لاک ڈاون پر عمل درامد کے لئے مجسٹریٹس تعینات کردئیے ہیں ،ایک ماہ تک شادی ہالز بند رہیں گے ، تمام تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند جبکہ شادی ہالز اور عوامی اجتماعات پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے، میڈیکل اسٹورز، اسپتال اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے
سیاسی و مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اشیائے خوردو نوش کی دکانیں ہفتے میں دو دن منگل اور جمعے کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گی۔ پبلک پارکس، کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی، ضلع بھمبر کی یوسی کسگمہ میں 14 روز کے لئے اسمارٹ لاک ڈاو¿ن ہوگا
لاک ڈاون 7 مارچ رات 12 بجے تک رہے گا۔کورونا وائرس کے باعث آزاد کشمیر میں اب تک 9448 افراد متاثر اور 281 افراد انتقال کر چکے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے

میر پور ،نیویارک (محسن ظہیر) آزاد جموں و کشمیر کے شہر میر پور کو ”کورونا وائرس وبا “ کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن کر دیا گیا ہے۔ میر پور کے اہم ذرائع کے مطابق میر پور سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدا د برطانیہ، یورپ اور امریکہ میں آباد ہے جو کہ کثرت سے اپنے وطن کو دورہ کرتے رہتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی مہلک قسم کی صورتحال کے پیش نظر ہو سکتا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے اوورسیز افراد کی وجہ سے میرپور اور گردو نواح میںوائرس کی نئی قسم پھیل رہی ہو ۔
ڈپٹی کمشنر میرپور بدر منیر کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سخت فیصلہ کرنا پڑا اور ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔لاک ڈاو¿ن پر عمل درامد کیلئے حکام نے مجسٹریٹس کو تعینات کردیا۔مختلف میڈیارپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث ضلع بھر میں لاک ڈاون نافذ کیاگیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے ایک ماہ تک شادی ہالز بند رکھنے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔لاک ڈاو¿ن پر عمل درامد (بقیہ نمبر 23، صفحہ نمبر8 )
کے لئے مجسٹریٹس تعینات کردئیے ہیں جبکہ تمام تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ شادی ہالز اور عوامی اجتماعات پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔میرپور آزاد کشمیر میں میڈیکل اسٹورز، اسپتال اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جبکہ گوشت، سبزی، پھل اور دیگر کاروبار صرف منگل اور جمعہ کو کھلیں گے۔
ڈپٹی کمشنر کا مزیدکہنا ہے کہ سیاسی و مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اشیائے خوردو نوش کی دکانیں ہفتے میں دو دن منگل اور جمعے کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گی۔ پبلک پارکس، کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ڈی سی بھمبر کا کہنا ہے کہ ضلع بھمبر کی یوسی کسگمہ میں 14 روز کےلیے اسمارٹ لاک ڈاو¿ن ہوگا اور اس دوران نماز جنازہ کے اجتماعات میں صرف 50 افراد شرکت کرسکیں گے جبکہ منگلا پلپ دھان گلی اور جاتلاں پل سیل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث آزاد کشمیر میں اب تک 9448 افراد متاثر اور 281 افراد انتقال کر چکے ہیں۔لاک ڈاو¿ن 7 مارچ رات 12 بجے تک رہے گا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سات اضلاع میں کورونا کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ، لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد 451 پر پہنچ گئی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد 451 پر پہنچ گئی ہے جبکہ سب سے زیادہ کیسز فیصل آباد اور جہلم میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ مذکورہ دونوں اضلاع میں اکیاون کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاہور میں کورونا کے ابھی تک 22 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کو روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھجوائی جارہی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز کی وجہ سے اب تک 3 سکولوں کو بند کیا جاچکا ہے۔ادھر میرپور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں دنیا بھر میں کورونا بے قابو ہو گیا، ایک روز میں چھ ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے، مجموعی اموات 25لاکھ 42ہزار سے تجاوز کر گئیں،امریکا میں مزید 1283، میکسیکو 783اور برازیل میں 755اموات رپورٹ ہوئیں، روس میں 379، اٹلی 192اور انڈونیشیا میں 185افراد دم توڑ گئے،کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 11کروڑ 46لاکھ 74ہزار ہو گئی، دنیا میں 9کروڑ 2لاکھ 28ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button