اوورسیز پاکستانیز

برونکس کمیونٹی کا اہم اجلاس، اعجاز احمد شاہد اور شیخ اعجاز احمد سے اظہار یکجہتی

اجلاس میں پاکستانی امریکن نیویارک کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیونٹی کا ایسے افراد سے کوئی تعلق نہیں کہ جن کے بے بنیاد اور من گھڑے الزامات سے ان پر احسان کرنے والے بھی محفوظ نہیں ، سوشل بائیکاٹ کا اعلان
اعجاز احمد شاہد جو کہ گذشتہ تیس سال سے نیویارک میں مقیم ہیں ، نے پہلے دن سے لیکر آج تک اپنی مکمل تاریخ کمیونٹی کے سامنے پیش کی ،الحمد للہ میرے اور شیخ اعجاز احمد کے ہاتھ صاف ہیں،اعجاز شاہد
میرے خلاف لکھا جانے والا ہر لفظ جھوٹ اور لغو ہے ، حلفاً کہتا ہوں کہ زندگی میں کوئی غلط کام نہیں کیا ، کسی کے خلاف کوئی ثبوت ہے، مجھے عدالت میں لے جائے ، اعجاز شاہد
الحمدللہ میرے خلاف آج تک کوئی ایک شخص سامنے نہیں آیا جس کے ساتھ میں نے کوئی فراڈ کیا ہو ، اگر کوئی ہے تو ثبوت کے ساتھ برونکس کمیونٹی کونسل میں آجائے ، دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہو جائیگا
اجلاس میں پاکستان قونصلیٹ نیویارک کے پروٹوکول آفیسر شیخ اعجاز احمد کی کمیونٹی کےلئے 20 سال سے زائد خدمات کو سراہا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان قونصلیٹ گمراہ کن لوگوں کی سرزنش کرے
برونکس میں ہونیوالے کمیونٹی اجلاس میں اتفاق رائے ہوا کہ قونصلیٹ وضاحتی پریس ریلیز جاری کرے اور ایسے عناصر جواداروں کو گمراہ کرتے ہیں، ان کے خلاف سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں شکایت درج کروائیں
اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ آج کے بعد کسی بھی معزز کمیونٹی رکن ، تنظیم ، خواتین ، بیٹیوں اور بچوں کے بارے کسی نے ہرزہ سرائی کی تو پوری کمیونٹی اپنی قانون چارہ جوئی کا حق ادا کرے گی
”برونکس کمیونٹی کونسل “ کے میاں شبیر گل اور نعیم بٹ سمیت ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام بلوائے جانے والے اس اہم ترین کمیونٹی اجلاس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نیویارک کے پانچوں بوروز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان علامہ تصور الحسن شاہ گیلانی، علامہ بشیر احمد ،مولانا معالجی خان، امام ڈاکٹر شبیر خان، امام مرسلین خان،مفتی بخش، عبدالرحیم،ناصر اعوان ،طاہر بھٹہ ، قیصر بھٹہ ، چوہدری اسلم ڈھلوں، ملک امتیاز علی، شیخ شکیل، ظہیر احمد مہر، راجہ ارشاد، احمد جان، راجہ رو¿ف، محمد عرفان چوہدری، ڈاکٹر شوکت، عمر طاہر ، عمر کھوکھر ، جاوید چیچی، طارق بٹ، وسیم سید ، آصف بیگ، حاجی محمود پہلوان، حسن مسعود سمیت دیگر کمیونٹی ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیویارک (خصوصی رپورٹ)پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”برونکس کمیونٹی کونسل “ ( بی سی سی ) کے زیر اہتما م یہاں برونکس میں اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیات اعجاز احمد شاہد اور شیخ اعجاز احمد کے ساتھ پاکستانی امریکن کمیونٹی نے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔اس اجلاس میں پاکستانی امریکن نیویارک کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیونٹی کا ایسے افراد سے کوئی تعلق نہیں کہ جن کے بے بنیاد اور من گھڑے الزامات سے ، کمیونٹی ، کمیونٹی کی متحرک شخصیات اورارکان محفوظ نہ ہوں اور جو لوگ امریکہ میں آزادی اظہار کے نام پر شرفاءکی پگھڑیاں اچھالنے کے دھندے میں ملوث ہوں ۔ اجلاس میں ہرزہ سرائی کرنے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے والوں کے سوشل بائیکاٹ کا متفقہ اور مشترکہ طور پر اعلان کیا گیا۔
”برونکس کمیونٹی کونسل “ کے میاں شبیر گل اور نعیم بٹ سمیت ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام بلوائے جانے والے اس اہم ترین کمیونٹی اجلاس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نیویارک کے پانچوں بوروز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان علامہ تصور الحسن شاہ گیلانی، علامہ بشیر احمد ،مولانا معالجی خان، امام ڈاکٹر شبیر خان، امام مرسلین خان،مفتی بخش، عبدالرحیم،ناصر اعوان ،طاہر بھٹہ ، قیصر بھٹہ ، چوہدری اسلم ڈھلوں، ملک امتیاز علی، شیخ شکیل، ظہیر احمد مہر، راجہ ارشاد، احمد جان، راجہ رو¿ف، محمد عرفان چوہدری، ڈاکٹر شوکت، عمر طاہر ، عمر کھوکھر ، جاوید چیچی، طارق بٹ، وسیم سید ، آصف بیگ، حاجی محمود پہلوان، حسن مسعود سمیت دیگر کمیونٹی ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔اجلاس کا آغا ز اللہ تعالیٰ کے پاک و بابرکت نام سے کیا گیا، علامہ بشیر احمد نے تلاوت کی سعاد ت حاصل کی جبکہ مخدوم صاحبزدہ پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے خصوصی دعا کروائی اور خطاب بھی کیا ۔
اجلاس میں کمیونٹی رہنما اعجاز احمد شاہد جو کہ گذشتہ تیس سال سے نیویارک میں مقیم ہیں ، نے پہلے دن سے لیکر آج تک امریکہ میں اپنی مکمل تاریخ ،کمیونٹی اور کمیونٹی قائدین کے سامنے پیش کی۔انہوں نے کہا کہ الحمد للہ میرے اور شیخ اعجاز احمد کے ہاتھ صاف ہیں، میرے خلاف لکھا جانے والا ہر لفظ جھوٹ اور لغو ہے ۔ رب العزت کا بے پناہ شکر گذار ہوں کہ اس ملک میں اس نے بے پناہ فضل و کرم فرمایا ، اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کا مدد کرنے والا بنایا ،وسیلہ بنایا کہ دوسروں کی مدد کرسکوں اور کسی حق کھانا تو دور کی بات اپنا حق لوگوں کو معاف کرنے والا بنایا ۔
اعجازاحمد شاہد نے حلفاً کہا کہ انہوں نے زندگی میں کوئی غلط کام نہیں کیا ۔انہوں نے شیخ توقیر الحق ، فاروق مرزا اور سلیم بٹ سمیت دیگر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے خلاف میرے خلاف کوئی بھی ثبوت ہے، مجھے عدالت میں لے جائے ، برونکس کمیونٹی کونسل کے دفتر میں کمیونٹی کا ”اجلاس عام “ بلوا لے اور مجھ سے کھلے عام بحث کرلے ۔
اعجاز احمد شاہد نے کہا کہ الحمد للہ میرے خلاف آج تک کوئی ایک شخص سامنے نہیں آیا جس کے ساتھ میں نے کوئی فراڈ کیا ہو ، اگر کوئی ہے تو ثبوت کے ساتھ برونکس کمیونٹی کونسل میں آجائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کچھ نہیں ہوں، سب اللہ کا فضل ہے ۔ اگر میں نے کسی کی مدد کی تو اللہ کے فضل سے کی ۔ اللہ تعالیٰ گواہ ہے کہ جو لوگ سڑکوں پر دکھے کھاتے تھے ، انہیں بزنس میں بنایا ، کنسٹرکشن کے کام میں لگایا لیکن حضرت علی ؓ کا کیا خواب فرمان ہے کہ جس پر احسان کرو، اس کے شر سے ڈرو۔
اعجاز احمد شاہد نے کہا کہ میں کمیونٹی اور اپنے دوست احباب کا مشکو رہوں کہ جو ہمارے ساتھ آکر کر کھڑے ہوئے ، جنہوں نے حق و سچ کا ساتھ دیا ۔ میں عمر بھر ان کا مشکور رہوں گا۔
اجلاس میں پاکستان قونصلیٹ نیویار ک کے پروٹوکول آفیسر شیخ اعجاز احمد کی کمیونٹی کے لئے بیس سال سے زائد عرصہ کی خدمات کوبھی شاندار الفاظ میں سراہا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان قونصلیٹ گمراہ کن لوگوں کی سرزنش کرے۔ برونکس میں ہونیوالے پاکستانی کمیونٹی کے اِس اجلاس میں اتفاق رائے سے کہا گیا کہ پاکستان قونصلیٹ وضاحتی پریس ریلیز جاری کرے اور ایسے عناصر جو پاکستانی اور امریکن اداروں کو گمراہ کرتے ہیں، ان کے خلاف سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں شکایت درج کروائیں اور اقدام کرے ۔اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پاکستان میں وزیر اعظم ہاو¿س، ایوان صدر اور جی ایچ کیو اور وزارت خارجہ سے پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایماءپر رجوع کیا جائے گا۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ آج کے بعد کسی بھی معزز کمیونٹی رکن ، تنظیم ، خواتین ، بیٹیوں اور بچوں کے بارے کسی نے ہرزہ سرائی کی تو پوری کمیونٹی اپنی قانون چارہ جوئی کا حق ادا کرے گی۔ایسے افراد کا سوشل بائیکاٹ جو کہ جاری ہے ، کو مستقل جاری رکھے گی۔
مخدوم صاحبزدہ پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے اپنے خطاب میں قرآن و سنت کی روشنی میں امت مسلمہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دین اسلام کی واضح تعلیمات موجود ہیں کہ کسی پر بے بنیاد بہتان نہ لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ فرمان باری تعالیٰ کے مطابق اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا، اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کے لئے بے جا مشکلات پید اکرنے کی بجائے ، ایک دوسرے کا مددگار بننا ہوگا۔
اجلاس کے آخر میں تمام شرکاءنے ہاتھ کھڑے کرکے اعلان کیا کہ وہ بہتان لگانے ، بے جا ، من گھڑت الزامات عائد کرنے والوں اور پگھڑیاں اچھالنے والوں کا ہر طرح سے سوشل بائیکاٹ کریں گے۔
آخر میں مخدوم صاحبزدہ پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے خصوصی دعا کروائی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو نیک ہدایت دے ، گمراہی سے بچائے اور کمیونٹی کورونا وائرس وبا سمیت ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھیں ۔
اجلاس میں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نیویارک کے ناصر اعوان اور طاہر بھٹہ کی جانب سے میاں شبیر گل کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر شیلڈ پیش کی گئی اور کہا گیا کہ کمیونٹی کو ان کی خدمات پر فخر ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button