اوورسیز پاکستانیز

نواز شریف کی سیاست ”اقتدار“ کی نہیں بلکہ ”اقدار“ کی ہے ، نہال ہاشمی

امریکہ کے دورے پر آئے لیگی رہنما و سابق سینیٹرنہال ہاشمی کا مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدراحمد جان کے استقبالیہ سے خطاب

نواز شریف ہر قسم کے تعصب سے بالا تر ہیں ، جتنا صابر آدمی میں نے نواز شریف کو دیکھا ، کسی کو نہیں دیکھا، اس نے ہر ظلم اور غم ، پاکستان کےلئے برداشت کیا،سابق سینیٹرنہال ہاشمی کااحمد جان کے استقبالیہ سے خطاب
نواز شریف نے اصولوں کی سیاست کی اور اسی سیاست کے نہال ہاشمی سمیت ہم امریکہ میں موجود ان کے ساتھی ،علمبردار ہیں،احمد جان، نہال ہاشمی آج بھی ہمارے لئے سینیٹر ہیں ، بے منصف کے انصاف کو نہیں مانتے ، روحیل ڈار
نہال ہاشمی جیسے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوئے ، ویسے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، میاں فیاض ،نہال ہاشمی، نواز شریف کی اصولی سیاست کے پیروکار ہیں، رانا سعید کا خطاب
پاکستان آئین و قانون کی بالا دستی سے آگے بڑھے گا، نہال ہاشمی کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے حاجی شرافت خان ، رمضان رانا، مقبول ملک ، راجہ رزاق، تاج خان سمیت دیگر کے خطابات
گرینڈ روز ویلٹ بال روم یانکرز میں نہال ہاشمی کے اعزازمیں دئیے گئے استقبالیہ میں مسلم لیگ (ن) یو ایس ا ے کے صدر روحیل ڈار، سینئر نائب صدر میاں فیاض، جنرل سیکرٹری رانا سعید کی شرکت و خطابات
استقبالیہ میں کرنل (ر) مقبول ملک ،رانا رمضان ایڈوکیٹ ، تاج خان، سردارامتیاز خان، راجہ رزاق، نوید شہزاد، محمود احمد، حاجی شفیع، عزیز بٹ ، جاوید خان ،چوہدری محمد سلیم سمیت مقامی شخصیات کی شرکت
حاجی شرافت خان ، راجہ رو¿ف، فیصل چوہدری ، چوہدر ی حامد محمود ،حسن بھائی ، سردارنصیر،ڈاکٹر محمد صادق اور حاجی محمود پہلوان سمیت دیگر کمیونٹی ارکان بھی شریک ہوئے ، نہال ہاشمی کا ملک کی مجموعی صورتحال پر اظہار خیال

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے پارٹی رہنما و سابق سینیٹرنہال ہاشمی کے اعزازمیں یہاں گرینڈ روزویلٹ بال روم یانکرز (نیویارک) میں استقبالیہ دیا گیا ۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس ا ے کے صدر روحیل ڈار، سینئر نائب صدر میاں فیاض، جنرل سیکرٹری رانا سعید سمیت دیگر ساتھی و ارکان اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات حاجی شرافت خان(صدر مسلم لیگ ،ن ایسٹ ونگ کراچی)،عزیز بٹ ، جاوید خان ، ڈاکٹر محمد صادق، کرنل (ر) مقبول ملک ،رانا رمضان ایڈوکیٹ ، تاج خان،راجہ امتیاز خان، راجہ رزاق، نوید شہزاد، محمود احمد،شاہد محمود، حاجی شفیع، محمد سلیم ، فیصل چوہدری ، چوہدر ی حامد محمود ،حسن بھائی ، سردارنصیر اور حاجی محمود پہلوان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔تلاوت کی سعادت حسن بھائی نے حاصل کی ۔ نظامت کے فرائض رانا سعید نے ادا کئے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار نے اپنی ، پارٹی اور کمیونٹی کی جانب سے نہال ہاشمی کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہااور امریکہ میں بسنے والے لیگی ساتھیوں کی خدمات اور کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔احمد جان نے نہال ہاشمی کا استقبالیہ میں موجود لیگی ساتھیوں سمیت کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکان سے تعارف کروایا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے اقتدارکی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کی ہے ۔ اقتدارآنی جانی شے ہے لیکن اقدار کی سیاست کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ قائم و دائم رہتی ہے ۔ اسی لئے ہمارا یقین اور ایمان ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی پاکستان میں اعلیٰ اقدار کی سیاست کا دور واپس آئے گا اور موجودہ حکمرانوں کی مختصر عرصے میں کارکردگی نے خود ان کے پول پورے زمانے کے سامنے کھول کر رکھ دئیے ہیں ۔
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام امن، ترقی و خوشحالی کے سفر میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں۔کیونکہ مسلم لیگ عوامی خدمت کی بنیاد پرملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔کراچی کے بارے بات کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ ملکی ترقی کےلئے کراچی اور اس کے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔نہال ہاشمی نے کہا کہ میاں نواز شریف ہر قسم کے تعصب سے بالا تر ہیں ۔ جتنا صابر آدمی میں نے نواز شریف کو دیکھا ، کسی کو نہیں دیکھا ۔ کارکن کہتے ہیں کہ ہماری بڑی قربانیاں ہیں تو مجھے غصہ آجاتا۔ میں نے کہا کہ اس کے والد ، بھائی ، اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں ۔ اس نے غم صبر سے برداشت کئے ۔ پچاس پچاس ٹاک شوز میں ٹکے ٹکے کے اینکرز اس کی شان میں گستاخی کرتے ہیں لیکن میاں نواز شریف خاموش رہتے ہیں ۔ کس لئے ؟صرف اور صرف ملک کے لئے ۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ سیاست ایک عبادت ہے ۔ اگر کوئی غلط آدمی سیاست کررہا ہے تو وہ مکر و فریب ہوگا لیکن اصل سیاست کرنے والا ، خدمت خلق کرنے والا عبادت گذار ہوتا ہے ۔نواز شریف کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان میں نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جس بہادری سے کرداراداکیا ہے ، اس کو بھی ہم سلام پیش کرتے ہیں ۔ وہ ایک بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہے ۔
نہال ہاشمی نے امریکہ میںبسنے والے لیگی ساتھیوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں بسنے والے لیگی ساتھیوںنے جمہوریت کے حق میں آواز بلند کرنے کےلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ۔ انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ امریکہ میں رہتے ہوئے یہاں کے مواقع سے بھی مستفید ہوں اور مقامی سیاست میں حصہ لیں۔ انہوںنے کہا کہ یہاں آپ کی کامیابی کے اثرات از خود ملک و قوم پر مرتب ہوں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اصل کسٹوڈئین ، پاکستانی عوام اور پارلیمان سمیت ان کے نمائندہ ادارے ہیں۔ ان اداروں کو مضبوط اور ان کے کردارکو موثرہونا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو اول و آخر صرف اور صرف ، پاکستانی سمجھتا ہوں ۔ ہم سب کو ملک و قوم کےلئے اپنا انفرادری اور اجتماعی کردار ادا کرنا چاہئیے ۔
کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ روئیہ نے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل بنا کر رکھ دیا ہے جہاں اسی لاکھ سے زائد لوگ ایک سو پچاس سے زائد دنوں سے محصور ہیں ۔ہم کشمیری عوام سے اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کی جدوجہد میں اپنا جس حد تک بھی ممکن ہے ، کردار ادا کرتے رہیںگے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کی صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں ۔
مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار نے کہا کہ نہال ہاشمی کو ایک بے انصاف منصف نے سزا سنائی تھی جو کہ ایک سیاسی سزا تھی ، اس لئے نہال ہاشمی آج بھی ہمارے لئے سینیٹر ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ساتھی ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جبر کے حالات میںجن لوگوں نے کھڑے ہو کر کلمہ حق کہا ، ان میں نہال ہاشمی کا نام سر فہرست آئے گا۔ مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی جماعت ہے ۔میاں نوا ز شریف نے اس جماعت کو اصولوں اور نظرئیہ کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔
مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدراحمد جان نے کہا کہ نہال ہاشمی کے مشکور ہیں کہ وہ مختصر نوٹس پر ہمارے استقبالیہ میں شریک ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈرمیاں نواز شریف نے اصولوں کی سیاست کی اور اسی سیاست کے نہال ہاشمی سمیت ہم امریکہ میں موجود ان کے ساتھی ،علمبردار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا جرات اور بیباک سیاست کے حوالے سے پاکستانی سیاست میں منفرد مقام رہے گا۔
مسلم لیگ (ن) امریکہ کے سینئر نائب صدر میاں فیاض نے کہا کہ نہال ہاشمی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمیشہ مشکل وقت میںکھڑے رہے۔ ہم آپ کے کردارپر فخر کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ
اصولوں کی سیاست کی ہے اور پارٹی کے ساتھی ہمیشہ اصولی سیاست کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
مقبول ملک نے کہا کہ مسلم لیگ قائد اعظم کی جماعت ہے اور خوش قسمتی ہے کہ اس جماعت کو میاں نواز شریف جیسے آہنی لیڈر بھی ملے ہیں ۔راجہ رزاق نے کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکن مشکل وقت کا دلیری سے مقابلہ کررہے ہیں۔ جلد اچھا وقت آئے گا۔حاجی شرافت خان(صدر مسلم لیگ ،ن ایسٹ ونگ کراچی) نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان میں جتنی ترقی ہوئی ، اس کی مثال نہیں ملتی ۔ ترقی کا دور واپس آئےگا۔رمضان رانا ایڈوکیٹ ، صدر پاکستانی امریکن وکلاءبرائے حقوق نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانا ہوگااور اس کا ہر ایک پر بلا امتیاز اطلاق ہونا چاہئیے ۔

Video

https://www.facebook.com/Subrangtv/videos/1039803063031879/?v=1039803063031879

 

Related Articles

Back to top button