پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے زیر اہتمام امریکی یوم آزادی منایا گیا ، پریڈ کی تیاریاں ، اہم فیصلے
تمام شرکاءنے مل کر امریکہ کے یوم آزادی فورتھ آف جولائی کا کیک کاٹا اور امریکی عوام اور کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارکباد دی
نیویارک ( خصوصی رپورٹ ) نیویارک سٹی میں پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستان کے فلیگ شپ ایونٹ کو منعقد کرنے والی تنظیم پاکستان ڈے پریڈ اینڈ فئیر کمیٹی نیویارک کے زیر اہتمام امریکہ کا250واں یوم آزادی منایا گیا۔پریڈ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ ممبرز نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر تمام شرکاءنے مل کر امریکہ کے یوم آزادی فورتھ آف جولائی کا کیک کاٹا اور امریکی عوام اور کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔
نوٹ : یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ مسلم سنٹر نیویارک میں نماز جمعہ کے موقع پر گن نکالنے کی کوشش کرنیوالا نمازی گرفتار

پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے عہدیداران، ارکان و کمیونٹی کی اہم شخصیات ڈاکٹر حق، منیر لودھی ، احمد جان، اسد چوہدری ،مرزا خاور بیگ ، منظور الحسن ،مظفر بھٹہ ، تنویر چوہدری ،عامر رسول ، راجہ رزاق، آصف بیگ، اشرف چوہدری سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ امریکہ ہمارا اڈاپٹڈ ہوم لینڈ ہے ، امریکہ کے یوم آزادی پر ہم امریکی ہم وطنو کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ۔
نوٹ : یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ امریکی ریاست نیوجرسی میں ہول سٹور ”بی جیز کلب“ کی چھت گر گئی

اجلاس میں اتوار ، 23اگست کو نیویارک سٹی میں ہونیوالی پاکستان ڈے پریڈ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں پریڈ کمیٹی کے عہدیدارن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے یوم آزادی کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے ۔ پریڈ کمیٹی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی گئی کہ مادر وطن پاکستان کے یوم آزادی میں امریکہ اور پاکستان کے جھنڈوں کے ساتھ اہل خانہ اور دوست احباب کے ساتھ جوق در جوق شریک ہوں اور پریڈ کو تاریخی کامیابی سے ہم کنار کروائیں ۔
نوٹ : برطانیہ میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت کارروائی، پناہ کے نظام کے غلط استعمال پر وارننگ
Pakistan Day Parade Committee Celebrates U.S. Independence Day, Reviews August Parade Plans
New York (Urdu News USA) – The Pakistan Day Parade Committee celebrated America’s Fourth of July with a cake-cutting ceremony, where members extended Independence Day greetings to the American people and the wider community. During the meeting, participants also reviewed preparations for the upcoming Pakistan Day Parade, scheduled for Sunday, August 23, in New York City. The committee discussed key organizational matters and made important decisions to ensure the successful staging of the annual parade.



