پاکستانامیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

امریکا میں مقیم پاکستانی کا ترکیہ-شام کے زلزلہ زدگان کیلئے 3کروڑ ڈالر کا عطیہ

واشنگٹن ڈی سی میں موجود ترکیہ کے سفارتخانے میں ایک پاکستانی امریکن شخص داخل ہوا اور اس نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے 30ملین ڈالرز (تین کروڑڈالرز) کے عطیہ کا چیک پیش کیا اور اس درخواست کے ساتھ واپس چلا گیا کہ اس کے نام کو ظاہر نہ کیا جائے

واشنگٹن (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی امریکن شخص نے سخاوت اور انسانی ہمدردی کی عظیم مثال قائم کر دی ۔ واشنگٹن ڈی سی میں موجود ترکیہ کے سفارتخانے میں ایک پاکستانی امریکن شخص داخل ہوا اور اس نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے 30ملین ڈالرز (تین کروڑڈالرز) کے عطیہ کا چیک پیش کیا اور اس درخواست کے ساتھ واپس چلا گیا کہ اس کے نام کو ظاہر نہ کیا جائے ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی میں یہ تجسس پایا جاتا ہے کہ تین ملین ڈالرز عطیہ کرنے والا گمنام پاکستانی امریکن کون تھا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا میں رہنے والے ایک گمنام پاکستانی نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے 3کروڑ ڈالر کی رقم عطیہ کی ہے۔
ہفتے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایک گمنام پاکستانی کی مثال دیکھ کر دل بہت متاثر ہوا ہے جس نے امریکا میں ترک سفارت خانے جا کر ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے 3کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ انسان دوستی کے ایسے شان دار کام ہیں جو انسانیت کو بظاہر ناقابل تسخیر مشکلات پر غلبہ پانے کے قابل بناتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button