پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں پرویز مشرف کےلئے فاتحہ خوانی و تعزیتی اجلاس ہوگا

تعزیتی اجلاس میں پرویز مشرف مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ہو گی اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی جائے گی

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان کے سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بروکلین ، نیویارک میں گیارہ فروری ہفتے کو تعزیتی اجلاس ہوگا۔ اس اجلاس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کو مدعو کیا گیا ہے ۔
تعزیتی اجلاس میں پرویز مشرف مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ہو گی اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی جائے گی ۔ تعزیتی اجلاس جس کے اہتمام میں پاک امریکن رابطہ کمیٹی کے ارشد خان اور ان کے ساتھی کردارادا کررہے ہیں، میں سابق صدر و آرمی چیف کی شخصیت اور خدمات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی ۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف گذشتہ ہفتے دو بئی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے جس کے بعد انہیں کراچی میں سپرد خاک کیا گیا ۔
پرویز مشرف اپنے دور صدارت میں دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ہمیشہ رابطے میں رہتے ۔ کمیونٹی استقبالیہ میں وہ پاکستان کے حالات و واقعات اور اپنے دور حکومت کے بارے میں مفصل خطاب کرتے رہتے تھے ۔

 

Related Articles

Back to top button