اوورسیز پاکستانیز

سعودی عرب میں پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منایا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد

ریاض ( وسیم خان ) سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی عہدیداروں کارکنوں نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز رب کریم کے بابرکت کلام سے کیا گیا جس کی سعادت چوہدری اختر کو حاصل ہوئی جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے رہنما سردار نصیر احمد نے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بھٹو ازم پر تفصیلی روشنی ڈالی بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد خالد رانا نے حاضرین کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہم پارٹی کے ان شہداءکو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے طویل ترین جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس میں بھٹو خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں
یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر اور صدر تقریب احسن عباسی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کی معمار ہے آج ہم کو عہد کرنا ہو گا کہ بھٹو شہید کے وژن اور مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام تر صلاحیتں بروائے کار لائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے اعزازی مہمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما سردار محمد رزاق کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی ایک تحریک جس کی اساس قائد عوام کا نظریہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا فلسفے اور کئی نسلوں کی جدوجہد و قربانیاں ہیں نوجوان رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قریب اللہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین اٹیمی قوت اور عوام کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کی صلاحیت دی تقریب سے وسیم ساجد ؛ غلام نبی نواب ، حاجی علیم راجپر ، چوہدری سفیر حیدر ، ملک اسد ، نسیم خان ، ہدایت اللہ ، فہیم خان ، ملک شفیق ،( پرویز گورسی صدر PYO ) پرویز عباس ، چوہدری عزیز ، شاہد سرور ، جہانگیر بدر ،اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھٹو ازم پر عمل کرتے ہوئے پارٹی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کرتے ہیں تقریب کے اختتام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Related Articles

Back to top button