اوورسیز پاکستانیز

پیپلزپارٹی یو ایس اے کا اعجاز فرخ کی قیادت میں پارٹی کا52واں یوم تاسیس ، لطیف کھوسہ کا خطاب

پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے مقامی سینئر قائدین کا اتحاد و یکجہتی کے ساتھ بھٹو ازم کو آگے بڑھانے کا عزم ، آصف زرداری اور فریال تالپور کی فوری رہائی کا مطالبہ

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے تمام سینئر رہنماوں نے متحد ہو کرپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر چودھری اعجاز فرخ کی قیادت میں پارٹی کا 52 واں یوم تاسیس بڑے جوش و خروش اور شایان شان طریقے سے منایا۔قابل ذکر امر یہ ہے کہ تقریب میں پی پی پی یو ایس اے سینئر قائدین نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عزم کیا کہ وہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھٹوازم کے نظرئیے کو آگے بڑھاتے ہوئے امریکہ میں پارٹی کو مضبوط و موثربنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔ تقریب میں پارٹی قائدین آصف علی زرداری ، فریال تالپور سمیت پارٹی کے تمام زیر حراست قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا جبکہ پاکستان سے خصوصی طور پر ٹیلیفونک خطاب میں پارٹی رہنما و سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا کہ پارلیمان مقدم ہے اور سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی توسیع کے سلسلے میں آئینی ترمیم یا قانون سازی کے حوالے سے فیصلہ دے کر واضح کیا ہے کہ ملک و قوم کے فیصلے 22کروڑعوام کے فیصلے عوام کی نمائندہ پارلیمان کو ہی کرنے کا اختیار ہے۔
چوہدری اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر منعقدہ یوم تاسیس کی تقریب میں پارٹی کے مقامی قائدین ، ارکان و کمیونٹی کی اہم شخصیات سرورچوہدری، میاں بشارت، شوکت بھٹہ، مدثرچوہدری، ملک مشتاق احمد، ظفر چٹھہ، سلمان ظفر، خرم شہزاد، ڈاکٹر سید شہباز علی، راجہ اسد پرویز، قیصر بھٹہ، افتخار احمد تارڑ، نسیم مغل، نسیم گلگتی، خالد قریشی، سید زاہد شہباز شاہ، سعید حسن، ملک لیاقت خاں، سلمان بٹ، خاں فاروق علی، قاضی تسنیم،چوہدری شیراز فرخ، ایم ناظم، باسط اسد، محمد فاروق، چوہدری ماجد راشد، محمد راہی مغل، خرم انور ، موتی، راجا عاصم، محمد مصطفی، لیاقت افضل خاں، عفت فرخ اعجاز، سیمی اسد اورفرزانہ نقوی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔نظامت کے فرائض شوکت بھٹہ نے انجام دئیے ۔تقریب کے انعقاد میں چودھری اعجاز فرخ، چوہدری سرور، میاں بشارت، شوکت بھٹہ، مدثر چوہدری، ظفر چٹھہ، خالد اعوان، خرم شہزاد، عفت فرخ اور سیمی اسد نے اپنے فرائض بخوبی نبھائے ۔
تقریب میں پارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو اور چئیرپرسن و سابقہ وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی پارٹی اور ملک و قوم کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ جب تک سورج اور چاند زندہ ہیں، اس وقت تک پاکستان پیپلز پارٹی قائم و دائم رہے گی کیونکہ یہ پارٹی حق و سچ پر قائم رہنے اور قربانیاں دینے والی پارٹی ہے اور حق و سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما و سابق گورنر لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی واحد جماعت ہے کہ جس کی کشمیر ، گلگت بلتستا ن، آزاد کشمیر اور فاٹا سمیت چاروں صوبوں میں جڑیں ہیں ۔ یہ حقیقی معنوں میںوفاق کی نمائندہ جماعت ہے ۔اس میں کسی فرقہ ، مسلک ، قومیت یا تعصب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہے ۔لطیف کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آصف علی زرداری شدید علیل ہیں لیکن موجودہ حکمران انہیں مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ان پر عائد کردہ الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں جن کا صرف اور صرف مقصد انہیں مجبور کرنا ہے کہ وہ اصولوں پر سمجھوتہ کریں جو کہ نا ممکن ہے ۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی بابا ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو آے بڑھاتی رہے گی خواہ اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے ۔
ایک سوال کے جواب میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ پارلیمان کی طرف بھجوا دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ پارلیمان مقدم ادارہ ہے۔ عوام کے نمائندہ ادارے کو ملک و قوم کے فیصلوں کا اختیار ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے عہدے میں توسیع میں حکومت کو قانون سازی یا آئینی ترامیم دونوں صورتوں میں پارلیمان کی اکثریت کی حمایت درکار ہے جو کہ ان کے پاس نہیں ۔عمران خان کو ہر حال میں عوامی مینڈیٹ کے آگے سر نگوں کرنا ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی امریکہ کے قائدین نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک سوچ اور نظرئیہ کا نام ہے جو کہ عوام کے ذہنوں میں بستا ہے اور دلوں پر حکمرانی کرتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کو غریب عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہیں مسلسل حراست میں رکھ کر حکومت انتقامی کاروائی کررہی ہے جس کی انہیں قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آصف زرداری کو فوری رہا کیا جائے ۔
پیپلز پارٹی امریکہ کے قائدین جو کہ ایک عرصے کے بعد چوہدری اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر پارٹی کے 52ویں یوم تاسیس پر اکٹھے ہو گئے ، نے کہا کہ پارٹی کے کاز اور مقاصد کےلئے ہم سب اکٹھے ہیں اور ہم سب کو ملکر پارٹی مقاصد کے حصول کو یقینی بنانا ہوگا ۔ تقریب میں موجود پارٹی کے دیگر ساتھیوں اور ارکان کی جانب سے اسے خوش آئند قراردیا گیا ۔
آخر میں پیپلز پارٹی امریکہ کے تمام ساتھیوں نے مل کر پارٹی کی52ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور تقریب گاہ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے اور زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

PPP USA celebrates PPP’s 52nd foundation day 2019

Related Articles

Back to top button