اوورسیز پاکستانیز

”مس پاکستان امریکہ “ شو کروانے والی زینب حیدر میری لینڈ کار حادثے میں ہلاک

میری لینڈ میں والدہ اور بھائی سے ملنے کے بعد نیویارک واپس آرہی تھیں کہ موڑ مڑتے ہوئے گاڑی الٹ گئی اورزینب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں

میری لینڈ (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں ”مس پاکستان شو “ کروانے والی معروف پاکستانی فیشن سٹار زینب علی حیدر اتوارکی رات میری لینڈ سے نیویارک آتے ہوئے کار حادثے میں ہلا ک ہو گئیں ۔ وہ اپنی والدہ اور بھائی سے ملنے کے لئے نیویارک سے میری لینڈ گئی تھیں جہاں لانگ ویک اینڈ کذارنے کے بعد رات گیارہ بجے کے قریب اکیلے اپنی گاڑی میں نیویارک کے لئے روانہ ہوئیں ۔ روٹ ون پر موڑ مڑتے ہوئے ان کی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں ۔
میری لینڈ پولیس کی جانب سے اس کارحادثے کے بارے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میری لینڈ اسٹیٹ پولیس پرنس جارج کاونٹی میں اتوار کی رات پیش آنے والے ایک گاڑی کے مہلک حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اتوارکے روز تقریباً 11بجکر 40منٹ پر کالج پارک بیرک کے حکام کو بالٹی مور ایونیو (روٹ 1) کے علاقے میں انٹرکاو¿نٹی روٹ (ایم ڈی روٹ 200) پر ، ایک گاڑی کے الٹنے کی اطلاع ملی ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ، ایک 2018 مرسڈیز سی ایل 2 جسے 32 سالہ زینب نوید چلا رہی تھیں ، نے روٹ ون پر جنوب کی طرف جانے والے راستے پر مڑنا چاہا ، اس دوران ان کی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد زینب نوید کو گاڑی سے نکالا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ۔اس حادثے میں کوئی اور گاڑی شامل نہیںتھی۔ حادثہ زینب کی اپنی ہی گاڑی کے الٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق اس حادثے میں شراب نوشی کا کوئی عنصر نہیں پایا گیا تاہم پولیس حادثے کی مکمل وجوہات جاننے کے لئے اپنی تحقیقات جاری رکھے گی ۔

میری لینڈ پولیس کی جانب سے حادثے کے بارے میں جاری کردہ بیان درج ذیل ہے۔

College Park, MD – December 2, 2019 – Maryland State Police are investigating a single-vehicle fatal crash that occurred late Sunday evening in Prince George’s County.

Shortly before 11:40 p.m. Sunday, troopers from the College Park Barrack responded on a report of an overturned vehicle in the area of Baltimore Avenue (Route 1) at the Inter-County Connector (MD Route 200). According to a preliminary investigation, a 2018 Mercedes CL2 driven by Zanib Naveed, 32, of Pomona, New York was traveling east on the Inter-County Connector, attempted to take the southbound curve to Route 1, struck the curb and overturned onto the northbound lanes of Route 1.

Naveed, the lone occupant in the vehicle, was ejected as a result of the crash. She was declared deceased at the scene. No vehicles were involved.  According to a preliminary investigation, alcohol does not appear to be a factor in the crash.

The crash remains under investigation …

Related Articles

Back to top button