بین الاقوامیپاکستان

کوینز، نیویارک میں شناخت چوری اور مورگیج فراڈ کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

فلشنگ،کوینز میں دوسرے کے مکان پر چھ لاکھ 88 ہزار ڈالرز کا جعلی مارگیج لینے والے 5 افراد پر فردِ جرم عائد

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کے بورو کوینزکی ڈسٹرکٹ اٹارنی میلنڈا کیٹزکے مطابق، اس ہفتے ایک گرینڈ جیوری نے 26 الزامات پر مشتمل فردِ جرم میں پانچ ملزمان کو نامزد کیا ہے۔ ان ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے فلشنگ، کوینز میں واقع ایک ایسے مکان پر، جس کے وہ مالک نہیں تھے، پرھ لاکھ 88 ہزار ڈالرز ڈالر سے زائد کا “کیش آؤٹ” مارگیج (قرضہ) حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کیں۔
حکام کے الزامات کے مطابق، ملزمان نے اصل مکان مالک میاں بیوی کی شناخت چوری کی اور نومبر 2024 میں ڈیل فائنل (کلوزنگ)کرتے وقت جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور سوشل سیکیورٹی کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے ان کا روپ دھارا۔ اس جعل سازی کے نتیجے میں اصل مالکان پر ایک ایسے بھاری قرضے (مارگیج) کا بوجھ ڈال دیا گیا جس کی انہوں نے کوئی منظوری نہیں دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی، کوئینز کے قرض دینے والے ادارے (Lender) کو بھی لاکھوں ڈالر کا چونا لگایا گیا۔

نوٹ : یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا انسپکٹر جیریمی ریپ کے الزام میں گرفتار

ملزمان پر مارگیج فراڈ، شناخت کی چوری ، جعل سازی اور دیگر جرائم کے تحت مختلف دفعات لگائی گئی ہیں، نامزد ملزمان میں سے دو تاحال مفرور ہیں، جبکہ ایک ملزم سے وابستہ تین کارپوریشنز پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی میلنڈا کیٹز کا کہنا ہے کہ ”میرے ہاؤسنگ، ورکر اور کنزیومر پروٹیکشن بیورونے اس پیچیدہ نیٹ ورک کی انتہائی باریک بینی سے تحقیقات کی ہیں۔ ہم متاثرہ مکان مالکان اور قرضہ دینے والے ادارے کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی اقدامات کریں گے۔“

5 Charged in $688K Queens Mortgage Fraud Scheme

نوٹ : یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ مسلم سنٹر نیویارک میں نماز جمعہ کے موقع پر گن نکالنے کی کوشش کرنیوالا نمازی گرفتار
نوٹ : اہم اور تازہ ترین خبروں کے لئے وزٹ کریں ۔۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button