بین الاقوامیخبریں

چیک باؤنس کیس: بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو 3 ماہ قید کی سزا، کروڑوں روپے جرمانہ

جسٹس سورانا کانتا شرما نے حکم دیا کہ راجپال یادو کو ہر مقدمے میں تین تین ماہ قید کاٹنی ہوگی۔ جیل کی سزا کے ساتھ ساتھ، ادائیگیاں بھی کرنا ہوں گی

نیودہلی ( اردونیوز) نئی دہلی کی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار راجپال یادیو کو قرض کے تنازع سے جڑے متعدد چیک باؤنس کیسز میں تین ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ سات الگ الگ مقدمات کی سماعت کے بعد جاری کیا۔
جسٹس سورانا کانتا شرما نے حکم دیا کہ راجپال یادیو کو ہر مقدمے میں تین تین ماہ قید کاٹنی ہوگی۔ جیل کی سزا کے ساتھ ساتھ، عدالت نے اداکار کو ہر کیس میں شکایت کنندہ کو 1.05 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ اس کے علاوہ، راجپال یادو کو مزید 1.0475 کروڑ روپے شکایت کنندہ کو اور 25ہزار روپے ریاست کو ادا کرنے ہوں گے۔ عدالت نے ان کی اہلیہ، رادھا یادیو، کو بھی ہر کیس میں شکایت کنندہ کو 5.05138 کروڑ روپے ادا کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

نوٹ : یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا انسپکٹر جیریمی ریپ کے الزام میں گرفتار

عدالتی حکم نامے کے مطابق، راجپال یادیو اس سے قبل جو 2.25 کروڑ روپے ادا کر چکے ہیں، انہیں کل واجب الادا رقم میں شامل کر کے منہا (Adjust) کر دیا جائے گا۔ یہ پورا معاملہ تقریباً 9 کروڑ روپے کے قرضے کے دیرینہ مالی تنازع کا حصہ ہے، اور دہلی ہائی کورٹ کا یہ تازہ ترین فیصلہ اس قانونی لڑائی میں ایک بڑا موڑ ثابت ہوا ہے۔

نوٹ : یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ کوینز، نیویارک میں شناخت چوری اور مورگیج فراڈ کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

نوٹ : اہم اور تازہ ترین خبروں کے لئے وزٹ کریں ۔۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Actor Rajpal Yadav Sentenced To 3-Month Jail In Cheque Bounce Case

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button