اوورسیز پاکستانیز

عبدالروف بھلی کی اکرم مرزا سے ملاقات، کامیاب آپریشن پر مبارکبا د

عبدالروف بھلی نے اکرم مرزا سے ملاقات کی ،انہیں ان کی کامیابی سرجری پر مبارکباد پیش کی اور صحت کاملہ و عاجلہ کے لئے خصوصی دعا کی

نیویارک (کمیونٹی نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات ،اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کے جوائنٹ سیکرٹری عبدالروف بھلی نے کمیونٹی کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت اور تحریک انصاف یو ایس ا ے کے بانی رہنما اکرم مرزا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،انہیں ان کی کامیابی سرجری پر مبارکباد پیش کی اور صحت کاملہ و عاجلہ کے لئے خصوصی دعا کی ۔انہوں نے اکرم مرزاکو گلدستہ بھی پیش کیا ۔اکرم مرزا نے عبدالروف بھلی کا شکرئیہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران کمیونٹی کی صورتحال اور تحریک انصاف امریکہ کے معاملات پر بھی غیر رسمی بات چیف ہوئی ۔روف بھلی نے کہا کہ اکرم مرزا کمیونٹی کا سرمائیہ ہیں اور وہ ان کی درازی عمر اور صحت کاملہ کےلئے ہمیشہ دعا گو ہیں ۔

Related Articles

Back to top button