اوورسیز پاکستانیز

نیویارک سٹی کی طرح سٹی گورنمنٹ کو بھی ڈائیورس بناونگا، سکاٹ سٹنگر

نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار و موجودہ کمپٹرولر سکاٹ سٹنگر کا پروگریسو امریکن کمیونٹی امپاورمنٹ اور جیکسن ہائٹس مرچنٹس ایسوسی ایشن کے استقبالیہ سے خطاب

ڈیرہ ریسٹورنٹ جیکسن ہائٹس پر استقبالیہ کے انعقاد میں سعید حسن ، عدنان بخاری، محمد آصف ، ندیم کرمانی اور مرچنٹس ایسوسی ایشن کے شیو داس سمیت ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا
تقریب میں سکاٹ سٹنگر تعلیم ، ہاو¿سنگ، سمال بزنس ، کنٹریکٹرز ، ہیلتھ ،حلال فوڈ ، سٹی گورنمنٹ میںامیگرنٹس کے لئے روز گار کے مواقع اور فنڈز برائے امیگرنٹ کمیونٹیز سمیت اہم ایشوزپر بات چیت
کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کو کمیونٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔ اس سلسلے میں پروگریسو امریکن کمیونٹی امپاورمنٹ، اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔سعید حسن کا خطاب، کمیونٹی قائدین کا تعارف بھی کروایا
ہمیں تعلیم، صحت ، ہاوسنگ ،روزگارجیسے اہم شعبوں پر توجہ دینا ہو گی ۔ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ کسی کا بچہ بالخصوص یوتھ کسی بھی شعبے میں کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ سکاٹ سٹنگر

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی کے آئندہ سال 2021میں ہونیوالے الیکشن میں مئیر کے امیدوار سکاٹ سٹنگر کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی امریکہ ہی نہیں بلکہ دنیا کا ایک ڈائیورس (متعدد امیگرنٹ کمیونٹیز پر مشتمل) شہر ہے ۔ اس لئے نیویارک سٹی گورنمٹ میں بھی ڈائیورسٹی کی عکاسی ہونی چاہئیے ۔ اگر میں مئیر منتخب ہوتا ہوں تو نیویارک سٹی کی طرح نیویارک سٹی گورنمنٹ کو بھی ڈائیورس بناو¿ں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک سٹی میں ساو¿تھ ایشین کمیونٹیز کے گڑھ جیکسن ہائٹس پر ڈیرہ ریسٹورنٹ پر دئیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔استقبالیہ کے اہتمام میں پروگریسو امریکن کمیونٹی امپاورمنٹ(PACE)کے سعید حسن اور سید عدنان بخاری، محمد آصف (دنیا ٹی وی ) سید ندیم کرمانی جبکہ جیکسن ہائٹس مرچنٹس ایسوسی ایشن کے شیو داس نے خصوصی کردار ادا کیا ۔
تقریب میں کمیونٹی کی اہم شخصیات شفقت چوہدری ، ظفر سپرا،شاہد گوندل ، محمد آصف ، شہریار چوہدری ،سیف ناگرا، سجاد قمر، کمال طاہر،سید ندیم کرمانی ، ڈاکٹراعجاز احمد(اے پی پیک)، اسد چوہدری ، مقبول ملک ، میزان چوہدری (بنگلہ دیشی کمیونٹی )، سومن (نیپالی کمیونٹی ) ،ہمایوں شبیر، ظہیر احمد مہر، شکیل شیخ، عبدالروف بھلی ، وسیم سید، سلمان شیخ، طاہرہ شریف، شیراز محمد(آئی سی ایل آئی ) اور وسیم سید سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
استقبالیہ میں شریک کمیونٹی کے مقامی قائدین نے تعلیم ، ہاو¿سنگ، سمال بزنس ، کنٹریکٹرز ، ہیلتھ ،حلال فوڈ ، سٹی گورنمنٹ میںامیگرنٹس کے لئے روز گار کے مواقع اور فنڈز برائے امیگرنٹ کمیونٹیز سمیت اہم ایشوز کے بارے میں سکاٹ سٹنگر سے سوالا ت کئے اور اس سلسلے میں اپنے ایشوز سے انہیں آگاہ کیا ۔ ان سوالا ت کا جواب دیے ہوئے سکاٹ سٹنگر کا کہنا تھا کہ بطورکمپٹرولر وہ ان ایشوز سے آگاہ ہیں اور سمجھتے ہیں کہ مئیر کا عہدہ سنبھالنے کی صورت میں وہ ان مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
پروگریسو امریکن کمیونٹی امپاورمنٹ(PACE) کے پریذیڈنٹ سعید حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کو کمیونٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔ اس سلسلے میں پروگریسو امریکن کمیونٹی امپاورمنٹ، اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔یہی ایک طریقہ ہے کہ جس سے ہم سب ملکر ترقی کر سکتے ہیں ۔سعید حسن نے تقریب میں شریک کمیونٹیز کی اہم شخصیات سے سکاٹ سٹنگر کا تعارف کروایا۔
جیکسن ہائٹس مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر شیو داس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سکاٹ سٹنگر کو دس سے زائد سالوں سے جانتے ہیں ۔ جیکسن ہائٹس کمیونٹی نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔ ہم آئندہ بھی انہیں سپورٹ کریں گے ۔
پاکستانی کمیونٹی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سید ندیم کرمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیگرنٹ کمیونٹی کو منتخب اور پالیسی و فیصلہ ساز اداروں اور حکام سے موثررابطوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی میں بزنس مین کمیونٹی کو مسائل درپیش ہیں جن کی وجہ سے بعض بزنس مین نیویارک سے منتقل ہونے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ ہم نیویارک سٹی میں ایسا مئیر چاہتے ہیں کہ جو دیگر مسائل کی طرح بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں ہر ممکن کردار ادا کرے ۔
سید عدنان بخاری نے کمپٹرولر سکاٹ سٹنگر کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کوشش کی کہ سٹی میں بسنے والی تمام کمیونٹیز کو آگے بڑھنے کے یکساں اور مساوی مواقع دستیاب ہوں ۔انہوں نے عالیہ لطیف کی خدمات کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : نیویارک کے سابق مئیر بلوم برگ کا ”سٹاپ اینڈ فرِسک“ پولیس پالیسی پر اظہارمعذرت

 

سکاٹ سٹنگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک امریکی خواب ہے کہ لوگ دنیا کے مختلف حصوں سے یہاں آتے ہیں ،اپنا کاروبار کرتے ہیں اور کامیاب ہو کر ایک خوشحال زندگی گذارتے ہیں ۔اپنے خاندان اور کمیونٹیز کی ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں ۔میں کمیونٹیز اور لوگوں کی توقعات سے آگاہ ہوں ۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ شہر میں ہر ایک کے لئے ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع دستیاب ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی امیگرنٹ فیملیز کو الگ کرنے اور ان کی ترقی کے راستے روکنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
سکاٹ سٹنگر نے مزید کہا کہ کمپٹرولر کی حیثیت سے میں سٹی کا چیف فسکل آفیسر ہوں اور مالی و کاروباری معاملات سے آگاہ ہوں ۔ہم نیویارک سٹی کو ہر چھوٹے بڑے کاروبار کے لئے بہترین شہر بنائیں گے اور جو کاروبار شہر سے باہر منتقل ہو گئے ہیں، ان کو واپس لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سٹی گورنمنٹ کو سمال بزنس کے لئے مددگار ثابت ہونا چاہئیے اور اس امر کو یقینی بنانا چاہئیے کہ گورنمنٹ بیورو کریسی کی وجہ سے کاروبار بند یا متاثرنہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا مئیر چاہئیے کہ جو سمال بزنس کرنے والوں کو مضبوط بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم، صحت ، ہاوسنگ ،روزگارجیسے اہم شعبوں پر توجہ دینا ہو گی ۔ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ کسی کا بچہ بالخصوص یوتھ کسی بھی شعبے میں کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ سب ترقی کریں اور آگے بڑھیں ۔انہوں نے کہا کہ میں ڈائیورسٹی پر یقین رکھتا ہوں ۔میرے آفس میں ہم جو کہتے ہیں، اس پر عمل کرتے ہیں ۔

 

Scott Stringer

Related Articles

Back to top button