پاکستان

امریکہ میں کشمیری کمیونٹی کے ارکان کو بیرسٹر سلطان محمود کو وزیر اعظم نہ بنائے جانے پر مایوسی

بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے سپورٹرز کی نظریں اب ایک بار پھر عمران خان پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیا ذمہ داریں دینے کا فیصلہ کرتے ہیں

نیویارک (اردونیوز ) امریکہ بھر میں بسنے والی کشمیر ی امریکن کمیونٹی کی ایک قابل ذکر تعداد کو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو وزیر اعظم نہ بنائے جانے کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کے انتخاب سے قبل کشمیری امریکن کمیونٹی کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حامی سوشل میڈیا پوسٹ سمیت دیگر پلیٹ فارمز پرعمران خان کے اس بیان کہ ”کشمیر کے فیصلے کشمیر میںہوں گے “ کا حوالے دے کر یہ اشارہ کرتے تھے کہ اس بیانیہ کے پیش نظر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو وزیر اعظم بنایا جائے ۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کیا گیا جو کہ بدھ کو اسمبلی کے اجلاس میں واضح اکثریت لے کر وزیر اعظم منتخب ہو گئے ۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے سپورٹرز کی نظریں اب ایک بار پھر عمران خان پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیا ذمہ داریں دینے کا فیصلہ کرتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button