اوورسیز پاکستانیز

صدر بائیڈن نے گورنر اینڈریو کومو کو مستعفی ہونے کےلئے کہہ دیا

صدر بائیڈن سے پوچھا گیا کہ آیا وہ اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ اگر گورنر کومو کے خلاف جنسی ہراساں کئے جانے کے الزامات ڈرست قرار دئیے گئے تو انہیں مستعفی ہو جانا چاہئیے تو صدر بائیڈن نے کہا میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں

نیویارک (اردو نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے نیویارک سٹیٹ کے گورنر اینڈریو کومو کو مستعفی کے لئے کہہ دیا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران صدر بائیڈن سے پوچھا گیا کہ آیا وہ اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ اگر گورنر کومو کے خلاف جنسی ہراساں کئے جانے کے الزامات ڈرست قرار دئیے گئے تو انہیں مستعفی ہو جانا چاہئیے تو صدر بائیڈن نے کہا میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں، صدر بائیڈن سے پوچھا گیا کہ اگر گورنر کومو نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا تو کیا ان کا مواخذہ ہونا چاہئیے تو صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایک ایک کرکے معاملات کو دیکھیں ۔میرے خیال میں گورنر کومو کو مستعفی ہو جانا چاہئیے ۔

Related Articles

Back to top button