پاکستان

امریکہ میں مقیم افغان امیگرنٹس کےلئے عارضی امیگریشن سٹیٹس

ایسے افغان امیگرنٹس جو کہ 15مارچ سے پہلے پہلے امریکہ میں موجود ہوں گے ، کو 18ماہ کے عرصے کے لئے عارضی امیگریشن سٹیٹس دے دیا جائیگا

نیویارک (محسن ظہیر سے ) بائیدن انتظامیہ نے افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد امریکہ کی قیادت میں کئے جانیوالے انخلاءکے تحت امریکہ پہنچنے والے افغان شہریوں اور امریکہ میں پہلے سے موجود ایسے افغان کہ جو افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ملک واپس نہیں جا سکتے ،کو عارضی امیگریشن سٹیٹس (ٹی پی ایس سٹیٹس ) دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایسے افغان امیگرنٹس جو کہ 15مارچ سے پہلے پہلے امریکہ میں موجود ہوں گے ، کو 18ماہ کے عرصے کے لئے عارضی امیگریشن سٹیٹس دے دیا جائیگا۔یہ بات یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہو م لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری عالیجانڈرو مئیرکاس نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔
بائیڈن انتظامیہ کے مذکورہ اعلان سے امریکہ میں موجود افغان امیگرنٹس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ٹی پی ایس سٹیٹس ملنے کے بعدانہیںورک پرمٹ جاری ہو جائیں گے اور انہیں ملک سے ڈیپورٹ کئے جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

افغان امیگرنٹس کو ٹی پی ایس سٹیٹس دئیے جانے کے بارے میں ہوم لینڈ سیکورٹی کی پریس ریلیز پڑھیں

Secretary Mayorkas Designates Afghanistan for Temporary Protected Status

اردو نیوز کی امیگریشن سے متعلقہ تمام خبریں پڑھیں

امیگریشن نیوز

Related Articles

Back to top button