ناسا کاؤنٹی الیکشن ، ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدواروں کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کو اہم یقین دہانیاں
ناسا کاؤنٹی میں ڈیموکریٹ کی کامیابی سے پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹی کو کاؤنٹی میں اہم مقام حاصل ہوگا اور کمیونٹی کے لئے اہم مواقع دستیاب ہونگے، سیتھ کاسلو سمیت ڈیموکریٹ امیدوراں کے خطابات

نیویارک ( اردونیوز) ناسا کاؤنٹی نیویارک کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے امیدوار سیٹھ کاسلو سمیت الیکشن 2025میں حصہ لینے والے اہم ڈیموکریٹ امیدواروں نے المانٹ ، ناسا کاؤنٹی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اہم ملاقات کی ہے اور پاکستانی کمیونٹی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ناسا کاؤنٹی میں ڈیموکریٹ کی کامیابی سے پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹی کو کاؤنٹی میں اہم مقام حاصل ہوگا اور کمیونٹی کے لئے اہم مواقع دستیاب ہونگے ۔ ڈیموکریٹ قائدین اور امیدواروں کی جانب سے یہ یقین دہانیاں صحافی مجیب لودھی سمیت کمیونٹی قائدین وسم سید، اشرف اعظمی سمیت دیگر کے زیر اہتمام ”میٹ اینڈ گریٹ “ کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
تقریب میں شریک پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین اور ارکان کی جانب سے ڈیموکریٹ قائدین اور امیدواروں کو پاکستانی کمیونٹی کے اہم مسائل سے آگاہ کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ ناسا کاؤنٹی میں ایسی قیادت چاہتے ہیں کہ جو سب کو ساتھ لے کر چلے اور امیگرنٹ کمیونٹی جس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرے ۔
Democrats pledge stronger immigrant representation in Nassau County, meet Pakistani Americans