اوورسیز پاکستانیز

”ویمن 2ویمن فورم“کے زیر اہتمام نیوجرسی میں خواتین کے عالمی دن کی شاندار تقریب

تقریب میں امریکی صدارتی الیکشن 2020کی امیدوار کرسٹینا پاور کے علاوہ قائمقام قونصل جنرل نعیم چیمہ ،اسمبلی ویمن نینسی پنکن ، خصوصی مہمان راجہ ساجد اور CPICکے محمد خان سمیت ساتھیوں کی شرکت

نصرت سہیل اور ان کی ساتھیوں مدیحہ ریحان، ثمینہ حیدر، عنبرین چشتی ، عمارہ مشتاق، عفت جبین ، سبینہ محمود کے زیر اہتمام پروقار تقریب میں کمیونٹی کا خواتین کے کردارکو شاندا رالفاظ میں خراج تحسین
”ویمن2ویمن فورم“ کی جانب سے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی مئیر صدف جعفر،ناصر عباسی ،زیبا جیلانی ، روبینہ نیاز، راحیلہ فردوس، تہمینہ جوئندہ ، ڈاکٹر شاہ رخ جوئندہ کو ایوارڈز پیش کئے گئے
پروگرا م کے منتظمین سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات کو کرسٹینا پاور سمیت تنظیم کی جانب سے خصوصی اسناد پیش کی گئیں ، تقریب میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعدادمیں شرکت
پینل مباحثے میں خواتین ثروت ملک ، عینی محمود، انعم نقوی، سعدئیہ اظہر، صائمہ بھٹہ ،حنا رحمان اور فتیحہ امجدنے اپنے کام کے بارے میں بتایا ، کسی بھی کمیونٹی کی ترقی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں ہے
معروف گلوکارہ صائمہ کاشف نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شرکاءکو محظوظ کیا ، محمد خان نے CPICکی جانب سے گوادر میں سرمائیہ کاری پر بریفنگ دی، شرکاءکو ”ویمن 2ویمن“ کو کامیاب تقریب پر مبارکباد

Women 2 Women Forumنیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین کی اہم و نمائندہ تنظیم ”ویمن 2ویمن فورم“ کے زیر اہتمام یہاں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بڑی تقریب منعقد کی گئی جس میں خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا گیا کہ کمیونٹی کی خواتین اپنے قائدانہ کرداراور صلاحیتوں کی بدولت ہر شعبے میں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے سفر میں پیش پیش ہیں ۔نصرت سہیل اور ان کی ساتھیوں مدیحہ ریحان، ثمینہ حیدر، عنبرین چشتی ، عمارہ مشتاق، عفت جبین ، سبینہ محمود کے زیر اہتمام پروقار تقریب میںامریکی صدارتی الیکشن 2020کی امیدوار کرسٹینا پاور کے علاوہ قائمقام قونصل جنرل نعیم چیمہ ،اسمبلی ویمن نینسی پنکن ، خصوصی مہمان راجہ ساجد اور سی پی آئی سی گلوبل یو ایس اے وائس پریذیڈنٹ محمد خان ،سینئر مینیجراسد گل ،سینئر کنسلٹنٹ دانیال عابد نے خصوصی شرکت کی ۔
تقریب میں نظامت کے فرائض ویمن ٹو ویمن کی نصرت سہیل ، عفت جبین اور عمارہ مشتاق نے انجام دئیے ۔تقریب کے پہلے مرحلے میں ایک پینل مباحثے کا انتظام کیا گیا جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین ثروت ملک حسن ، عینی محمود، انعم نقوی، سعدئیہ اظہر، صائمہ بھٹہ ،حنا رحمان اور فتیحہ امجدنے اپنے کام کے بارے میں بتایا ۔ شرکاءکی جانب سے ان کے کرداراور خدمات کو قابل ستائش قراردیتے ہوئے کہا گیا کہ کسی بھی معاشرے اور کمیونٹی کی ترقی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
نصرت سہیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں آکر بسنے والے امیگرنٹس اور ان کی یہاں پیدا ،پلنے اور بڑھنے والی نسلوں کے درمیان روابط کو مستحکم رکھنا چاہئیے ،ان کے درمیان کم سے کم خلیج پید اہونی چاہئیے ۔ جواں سال نسل کو اپنی شناخت کے بارے میں واضح آگاہی ہونی چاہئیے ، اس سلسلے میں کوئی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا تو وہ اپنی شناخت خود بنانے یا تلاش کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ویمن ٹو ویمن فورم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جہاں اکٹھے ہو کر ہم اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو موثرانداز میں آگے بڑھا سکتے ہیں ۔
Women 2 Women Forumاسمبلی ویمن نینسی پنکن نے خطاب کرتے ہوئے ویمن ٹو ویمن کی نصرت سہیل اور ان کی ساتھیوں کو کامیاب تقریب اور خواتین کے عالمی دن پر مبارکباد دی ۔انہوں نے بتایا کہ وہ اسمبلی میں خواتین کے حقوق اور موثرکردار کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کیا کردارادا کررہی ہیں ۔
قائمقام قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ نے کہا کہ نیوجرسی میں کمیونٹی کی خواتین نے جس خواتین کے عالمی دن پر پاکستانی کمیونٹی کی خواتین میں موجود صلاحیت اور قیادت کو واضح کرکے بتایا ہے کہ ہماری کمیونٹی کی خواتین بھی ہر شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اس سفر میں کمیونٹی کی دیگر خواتین ارکان کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنانا چاہئیے ۔
امریکی صدارتی الیکشن 2020میں صدارتی امیدوار کرسٹینا پاور جو کہ فلوریڈا سے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کے لئے آئیں ، نے نصرت سہیل سمیت ویمن ٹو ویمن فورم ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کے کردارسے وہ بہت متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین میری صداتی مہم کو سپورٹ کریں ۔ اگر میں منتخب ہو گئی تو ملک کی پہلی خاتون صدر ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمر بھر عملی زندگی گذاری ہے جس نے مجھے اعتماد دیا ۔اس اعتماد کی بدولت خواتین کو آگے بڑھ کر ہر شعبے میں کامیاب ہونا ہوگا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور ویمن ٹو ویمن فورم کی تقریب کے چیف سپانسر راجہ ساجد نے نصرت سہیل اور ان کی ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی ، ہماری کمیونٹی کی ترقی ہے ۔ ہمیں ہر شعبے میں مل کر آگے بڑھنا ہے اور اپنی کامیابی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے ۔
تقریب میں قائمقام قونصل جنرل نعیم چیمہ ، کرسٹینا پاور ز اور راجہ ساجد نے کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان میں ایواردز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی خدمات کو سراہا۔
عمارہ مشتاق نے ویمن فورم کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ہمیں نئی نسل کے درمیان خلیج کے درمیان پل بنانا ہوگا۔ ویمن کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہے۔ والدین کو بچوں کے ساتھ ایک رشتہ بنانا چاہئیے ، ان کے ساتھ ہر وقت بات چیت اور انگیج رہنا چاہئیے۔ ایونٹ کا مقصد بھی یہی ہے۔
عفت جبین نے کہا کہ ہم اگلے ایونٹ کا بھی انتظام کررہے ہیں۔ سمال بزنس کو سپورٹ بھی کرنا ہے اور پروموٹ بھی کرنا ہے۔عالمی ویمن ڈے منانے کا مقصد بتانا ہے کہ ہم کسی بھی شعبے میں کسی سے کم نہیں ہیں۔
سبین محمود نے شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریب کو کامیاب کرکے ہمیں بہت حوصلہ دیا ہے۔ آخر میں معروف گلوکارہ صائمہ کاشف نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شرکاءکو موسیقی سے محظوظ کیا ۔

Related Articles

Back to top button