پاکستان

کباب کنگ ریسٹورنٹ کے مالک شوکت علی کے جواں سال بیٹے دانیا ل شوکت سکوٹر حادثے میں جاں بحق

متوفی دانیا ل شوکت، عمر24سال ، اپنے تایا کی رسم چہلم میں شرکت کے بعد اپنی سکوٹی پر گھر جانے کے لئے روانہ ہوا کہ مزڈا کار کیساتھ حادثہ پیش آگیا

 حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایمبولنس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے زخمی دانیا ل کو قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں بتایا گیا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ہے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور کباب کنگ ریسٹورنٹ کے مالک شوکت علی کے جواں سال صاحبزادے دانیا ل شوکت بیٹری سے چلنے والے اپنے (Bird)سکوٹر(سکوٹی) کے ایک کار کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات اور سوگوار فیملی کے عزیز و اقارب کی مختلف سوش میڈیا پوسٹ کے مطابق شوکت علی کے بڑے بھائی جن کا ایک ماہ قبل انتقال ہو گیا تھا ، کی رسم چہلم کے بعد گھر واپسی پر 24سالہ متوفی دانیال شوکت نے کہا کہ وہ (بیٹری پر چلنے والی اپنی Bird) سکوٹی پر گھر واپس جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ امریکی ریاست کنکٹی کٹ میں 5ڈالر کی خاطر پاکستانی قتل

دانیال شوکت اپنی سکوٹی پرکوینز ویلیج میں واقع اپنے گھر کے لئے ،ویسٹ ہیمپسٹیڈ کے علاقے میں واقع چیری ویلی روڈ پر ہیمپسٹیڈ ٹرن پائیک (مشرق کی سمت )پر پہنچا ہی تھا کہ اس دوران ، اس سے مزڈا کار ٹکرا گئی جس نے سکوٹی پر سوار جواں سال دانیا شوکت کو شدید زخمی کردیا ۔ کارڈروائیور جائے وقوعہ پر ہی رہا ۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایمبولنس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے زخمی دانیا ل کو قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں بتایا گیا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ہے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نے شوکت علی سمیت سوگوارخاندان سے دانیال شوکت کی جواں سال موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو یہصدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاءفرمائیں ۔

Scooter driver Daniyal Shaukat killed in West Hempstead collision, says police

Al-Rayaan Muslim Funeral Services

 

Related Articles

Back to top button