اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب کے زیر اہتمام فورتھ آف جولائی تقریب کی تیاریاں مکمل

امریکی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی جس کے بعد شرکاءمل کر امریکہ کے یوم آزادی کا کیک کاٹیں گے

بچوں کی تفریخ کے لئے میجک شو کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔ انٹر ٹیمنٹ کے دیگر انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ بچوں میں حسب روایت تحائف بھی تقسیم کئے جائیں گے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر فورتھ آف جولائی کی خصوصی تقریب منعقد ہوگی ۔ کمیونٹی کلب کے پریذیڈنٹ میاں فیاض اور فورتھ آف جولائی تقریبات کے چیف آرگنائزر سلیم احمد ملک کے مطابق تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ اس سال بھی 818کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین (نیویارک) پر واقع پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب کے زیر اہتمام رائل بینکوئٹ ہال میں خصوصی تقریب صبح گیارہ سے لیکر سہہ پہر چار بجے تک منعقد ہو گی جس میں کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مقامی ارکان ، بچے، بوڑھے ، جوان اور خواتین شامل ہوں گی ۔
اس موقع پر امریکی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی جس کے بعد شرکاءمل کر امریکہ کے یوم آزادی کا کیک کاٹیں گے ۔
بچوں کی تفریخ کے لئے میجک شو کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔ انٹر ٹیمنٹ کے دیگر انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ بچوں میں حسب روایت تحائف بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب کی جانب سے کمیونٹی ارکان بالخصوص بچوں اور خواتین کو شرکت کی دعوت عام ہے ۔

Related Articles

Back to top button