پاکستان

واشنگٹن میں13جولائی کو ”مہاجر ڈے“ منایا جائیگا، الطاف حسین اور امریکی کانگریس مین ڈینا رورا بیکر خطاب کرینگے

مہاجر ڈے کا موضوع ” مہاجر قوم کا مستقبل “ رکھا گیا ہے ۔ مہاجر ڈے کے حوالے سے جو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں، ان پر الطاف حسین کا کلیدی خطاب لکھا گیا ہے

واشنگٹن (اردو نیوز) ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 13جولائی کو ” مہاجر ڈے“ منایا جائیگاجس سے الطاف حسین اور امریکی کانگریس مین ڈینا رورا بیکر خطاب کریں گے ۔ اس سلسلے میں کیپیٹل ہل (جہاں امریکی ایوان نمائندگان اور سینٹ موجود ہیں ) پر واقع ایک کانگریشنل بلڈنگ میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی ۔
مہاجر ڈے کا موضوع ” مہاجر قوم کا مستقبل “ رکھا گیا ہے ۔ مہاجر ڈے کے حوالے سے جو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں، ان پر الطاف حسین کا کلیدی خطاب لکھا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا وہ لائیو ویڈیو خطاب کریں گے یا خود امریکہ آکر خطاب کریں گے ۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم امریکہ کے رہنما و سابق صوبائی وزیر سندھ عارف صدیقی سے جب استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ الطاف بھائی کا خطاب طے ہے تاہم ویڈیو خطاب ہوگا یا وہ خود آئیں گے ، اس سلسلے میں لندن سیکرٹریٹ کی جانب سے تفصیل جاری کی جائیں گی
واضح رہے کہ الطاف حسین لندن میں جلا وطنی اختیار کرنے کے بعد ایک عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں ۔انہوں نے ایک عرصے سے برطانیہ سے باہر سفر نہیں کیا ہے ۔مہاجر ڈے کے مقررین میں دوسرا نام ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین ڈینا رورا بیکر ہے جن کا شمار پاکستان مخالف اور انڈین دوست کانگریس مین کے طور پر ہوتا ہے ۔

Related Articles

Back to top button