پاکستان

چاند پر چہل قدمی کرنے والا چوتھا خلا باز ایلن بین کا86برس کی عمر میں انتقال

نیویارک (اردو نیوز ) چاند پر چہل قدمی کرنے والا چوتھا انسان ایلن بین انتقال کر گئے ہیں ۔ ان کی عمر86برس تھی۔ وہ اپالو مشن12کے آخری زندہ رکن تھے ۔ایلن بین کی وفات پر ان کی اہلیہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایلن ایک مضبوط اور مشفق ترین شخص تھااور میری زندگی اور محبت تھا۔ میںہمیشہ اس کی کمی محسوس کروں گی۔
آنجہانی ایلن بین دو ہفتے قبل علیل ہوئے ۔ ٹیکساس میں پیدا ہونیوالے امریکی خلاءباز کو چاند پر چہل قدمی کرنے کا اعزاز حاصل تھا ۔1963میں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے چاند پر خلاءباز بھیجنے کے مشن کے لئے جن تیرہ افراد کا انتخاب کیا گیا ،ان میں یو ایس نیوی کے پائلٹ ایلن بین بھی شامل تھے ۔واضح رہے کہ اب تک صرف بارہ خلاءبازوں کو چاند پر چہل قدمی کا اعزاز حاصل ہے ۔

Related Articles

Back to top button