پاکستان

الیکٹرک گاڑیوں کے لئے نیویارک سٹی میں 100الیکٹرک چارجرز نصب کرنے کا اعلان

نیویارک (اردو نیوز) نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سٹی وائیڈ ایڈمنسٹریٹو سروس (ڈی سی اے ایس) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیویارک سٹی میں 100مختلف مقامات پر الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کےلئے الیکٹرک چارجرز نصب کئے جائیں گے ۔ نیویارک سٹی میں اس وقت جو الیکٹرک چارجرز نصب ہیں ، ان پر زیادہ تر نیویارک سٹی کی الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کیا جاتا ہے لیکن نئے چارجرز کی تنصیب کے بعد اب الیکٹرک گاڑیاں رکھنے والے شہری بھی شہر میں اپنی گاڑی کو چارج کر سکیں گے ۔
نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سٹی وائیڈ ایڈمنسٹریٹو سروس کے مطابق شہر میں لگائے جانیوالے نئے الیکٹرک چارجرز سے گاڑی صرف15منٹ میں مکمل چارج ہو جائے گی ۔
نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف سٹی وائیڈ ایڈمنسٹریٹو سروس کی کمشنر لائسیٹ کامیو کے مطابق نیویارک سٹی گورنمنٹ میں ماحول کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کے اصولوں کے پیش نظر سٹی حکام اور اہلکاروں کی جانب سے گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں ۔
نیویارک سٹی میں سولر کارپورٹس بھی بنائے جائیں گے جو کہ سولر انرجی سے چارج ہونگے اور وہ الیکٹرک گاڑیوں کو بھی مکمل طور پر چارج کر سکیں گے ۔

Related Articles

Back to top button