اوورسیز پاکستانیز

فیاض خان کے بڑے بھائی امتیاز احمد خان ایڈوکیٹ کے اعزاز میں الوداعی استقبالیہ

عرفان بٹ، سہیل شیخ، ندیم یوسف کسانہ، فیاض خان، طاہر میاں، توقیر الحق، بلال بٹ، شاہد رانجھا،ذیشان خان، قمر زمان، سید زاہد علی شاہ، اقبال احمد صدیقی، محمد افضل چوہدری، احسن خان، حمزہ خان، ولید رانجھا، سلیم خان کی شرکت

دورہ نیویارک کے دوران دوست احباب بالخصوص تحریک انصاف نیویارک ، نیوجرسی کے ساتھیوں نے جو پذیرائی کی اور عزت افزائی سے نواز ا اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا، امتیاز احمد خان کا خطاب
عرفان بٹ نے استقبالیہ میں امتیاز خان اور ان کے بھائی فیاض خان کو خوش آمدید کہا ، فیاض خان کا اظہار تشکر، مشرق سے لیکر مغرب تک ، انصاف کا راج چاہنے والا ہر پاکستانی عمران خان کے ساتھ ہے ، خطابات

فیاض خان اپنے بھائی امتیاز احمد خان ایڈوکیٹ کے ساتھ

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، سابق ناظم امتیا ز احمد خان کے اعزاز میں پاکستان تحریک انصاف نیویارک اور نیوجرسی کے ساتھیوں نے الوداعی استقبالیہ دیا جس کے اہتمام میں عرفان بٹ اور ان کے ساتھیوں نے اہم کردار اد اکیا ۔استقبالیہ میں عرفان بٹ، امتیاز خان، سہیل شیخ، ندیم یوسف کسانہ، فیاض خان، طاہر میاں، توقیر الحق، بلال بٹ، شاہدرانجھا،ذیشان خان، قمر زمان، سید زاہد علی شاہ، اقبال احمد صدیقی، محمد افضل چوہدری، احسن خان، حمزہ خان، ولید رانجھا اورسلیم خان سمیت دیگر شامل تھے ۔واضح رہے کہ امتیاز احمد خان ، تحریک انصاف نیویارک کے سینئر رہنما فیاض احمد خان کے بڑے بھائی ہیں ۔
استقبالیہ میں عرفان بٹ اور ندیم یوسف کسانہ سمیت دیگر شرکاءنے امتیاز احمد خان کو خوش آمدید کہا اور ان کی تحریک انصاف سمیت وکالت کے شعبے میں خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے لیکر امریکہ تک ہر جمہوری اور انصاف پسند پاکستانی چاہتا ہے کہ ملک میں انصاف کا راج قائم ہو جو کہ صرف عمران خان کو اقتدار میں لاکر ہی ممکن ہے ۔اس سلسلے میں امتیاز احمد خان سمیت امریکہ جو بھی پارٹی اور عمران خان کا ساتھی آتاہے ، ہم اس کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔
عرفان بٹ نے مزید کہا کہ ہم نیو یارک اور نیوجرسی میں جلد ورکرز کنونشن منعقد کریں گے۔ عمران خان کا نظرئیہ اور پیغام سب ایک کو پہنچانا ہے۔ ہم عمران خان کے پیامبر ہیں۔
امتیاز خان نے کہاکہ اوورسیز ملک وقوم کا سرمائیہ ہے۔ تحریک انصاف کی بنیاد رکھ کر عمران خان نے ایک شعور دیا۔ عوام نے اس کا ساتھ دے کر اس کی بصیرت پر مہر ثبت کی۔ تحریک انصاف جیتے گی۔اوورسیز کی محبت ہمیشہ یاد رہے گی ۔
استقبالیہ سے ندیم یوسف کسانہ اور سید زاہد علی شاہ نے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف وہی شخص ہے کہ جس کے ہاتھ صاف ہوں۔ الحمداللہ عمرانخان کی شکل میں قوم کو ایسا لیڈر میسر ہے ۔ ہمارا فرض ہے کہ اب عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں اور الیکشن میں اس کے دست و بازو بن کر تحریک انصاف کو دو تہائی سے زائد اکثریت سے حکومت میں لائیں ۔
فیاض خان نے کہا کہ میرے بھائی کو دورہ امریکہ کے دوران جو عزت اور محبت دوستوں نے دی ، اس کے لئے مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے اب کوئی دنیا کی طاقت نہیں روک سکتی ۔
آخر میں شرکاءکے اعزا ز میں عشائیہ دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button