اوورسیز پاکستانیز

مسلم ڈے پریڈ نیویارک2018کی تیاریاں ، کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

حسب روایت اس سال بھی مسلم ڈے پریڈ روایتی شان و شوکت کے ساتھ منعقد کی جائے گی ، زیادہ سے زیادہ کمیونٹی قائدین و ارکان کو پریڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

نیویارک سٹی کے پانچوں بورو ز میں مسلم پریڈ کمیٹی کی ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تاکہ کمیونٹی ارکان کی شرکت اور انہیں متحرک بنانے کے سلسلے کو یقینی بنایا جا سکے

نیویارک (اردو نیوز ) مسلم ڈے پریڈ 2018کے انعقاد کے سلسلے میں گذشتہ ہفتے یہاں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلم ڈے پریڈ اور مسلم فاو¿نڈیشن آف امریکہ کے قائدین چئیرمین پریڈ پیر سید میر حسین شاہ ،قائمقام پریذیڈنٹ (سینئر وائس پریذیڈنٹ )مسلم فاونڈیشن آف امریکہ میاں فیاض ،جنرل سیکرٹری، مسلم فاو¿نڈیشن عین الحق، ایڈوائزر حافظ احمد علی ،لیگل ایڈوائزراٹارنی فارس میاں فیاض ،ٹرسٹی یونس شاہد،ٹرسٹی سید سجاد، حاجی ہمایوں بٹ ،امتیاز احمد ، افتخار احمدبٹ ، مرزا شیر احمد بیگ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔حافظ احمد علی نے تلاوت قران مجید کی جس کے بعد اجلاس کی کاروائی کا آغاز ہوا۔
اجلاس میں پریڈ کے انعقاد کے سلسلے میں اب تک ہونیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریڈ کے لئے ہر بورو میں فنڈ ریزنگ کی جائے گی ۔اجلاس میں کارسپانڈنٹ کمیٹی (عین الحق، یونس شاہد) اورفنڈ ریزنگ کمیٹی (امتیاز احمد،حاجی ہمایوں بٹ ) بھی قائم کی گئیں ۔یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ نیویارک کے پانچوں بوروز میں فنڈ ریزنگ کی جائے گی ۔اجلاس میں سید عمیر شاہ ،ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی ، ناصر سلیم کو مسلم ڈے پریڈ کا چیف کوارڈی نیٹرز مقرر کیا گیا۔ مزید کوارڈی نیٹرز بھی صلاح و مشورے کے ساتھ مقرر کئے جائیں گے ۔
اس سال مسلم ڈے پریڈ 23ستمبر کو نیویارک سٹی میں منعقد ہوگی ۔

Related Articles

Back to top button