پاکستان

صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو 36ماہ قید کی سزا سنا دی گئی


ان کے خلاف نو الزامات عائد کئے گئے تھے ،اپنے موکل ٹرمپ پر اندھا اعتماد کرنا میری سب سے بڑی غلطی تھی ،مائیکل کوہن کو سزا صدر ٹرمپ کے لئے بڑا اپ سیٹ ہے ، سیاسی پنڈت

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی کی فیڈرل عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو 36ماہ قید کی سزا سنا دی ہے ۔کانگریس سے غلط بیانی پر انہیں دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔جج نے حکم دیا ہے کہ وہ 6مارچ کو اپنی قید کاٹنے کے لئے خود کو جیل حکام کے حوالے کر دے ۔مائیک کوہن ، صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں سے پہلے شخص ہیں کہ جنہیں سزا ہوئی ہے ۔ سیاسی پنڈتوں کے مطابق مائیکل کوہن کو سزا صدر ٹرمپ کے لئے بڑا اپ سیٹ ہے ۔
مائیکل کوہن نے جج کی جانب سے فیصلہ سنانے سے قبل عدالت میں اپنا موقف بیان کیا اور عائد کردہ الزامات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ میری سب سے بڑی کمزوری اپنے موکل پر اندھا اعتماد کرنا تھا ۔واضح رہے کہ مائیک کوہن ،ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل اور ان کے قریبی ساتھی رہے ہیں لیکن سپیشل قونصل رابرٹ ملر کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات اور ان کی حراست کے بعد ان کے صدر ٹرمپ سے تعلقات ختم ہو گئے اور دوران حراست مائیکل کوہن کی جانب سے اعتراف جرم کرنے کے بعد صدر ٹرمپ نے ان کی مخالفت شروع کر دی۔واضح رہے کہ سپیشل قونصل رابرٹ ملر نے مائیکل کوہن کا چارجز پر مبنی سادرن ڈسٹرکٹ کورٹ کو بھیجا تھا ۔

Related Articles

Back to top button