پاکستان

ثناءخوان مرزا منیر بیگ لاہور میں انتقال کر گئے

حضرت داتا صاحب ؒ کے عرس میں شرکت کے لئے لاہور گئے جہاں انتقال ہو گیا، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

لاہور ، نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور ثناءخوان مرزا منیر بیگ منگل کو لاہور میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، وہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے عرس مبارک میں شرکت کے لئے لاہور گئے تھے ۔وہاں انہیں اچانک سانس کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوی طورپر قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔مرزا منیر بیگ نے حال ہی میں فریضہ حج کی سعادت حاصل کی تھی ۔ان کی وفات پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علماءکرام اور ثنا خوانا ن پیر سید میر حسین شاہ ، ڈاکٹر عبدالواحد، علامہ حافظ محمد نعیم الرحمان قادری ، ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی ، ڈاکٹر سید شہزاد مصطفی الحسینی ،پیر سید صفدر شاہ ،پیر سید عرفان شاہ بخاری حافظ آبادی ،مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی،پیر سید احمد ثقلین حیدر شاہ ، قاری اعجاز احمد،مفتی عبدالرحمان قمر، حافظ حبیب اللہ ، قاری یونس قادری ،میاں غلام حیدر قادری، اصغر چشتی، سجاد بٹ ، خان فیاض خان ، ناصر اعوان ، نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔انہوں نے کہا کہ مرزا منیر بیگ سچے عاشق رسول تھے ۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button