پاکستانخبریں

مفتی محمد اقبال چشتی پاکستان میں انتقال کر گئے

مفتی اقبال چشتی ناروال میں تھے جہاں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا، امریکہ میں اہل سنت کمیونٹی کا اظہارتعزیت

لاہور (اردو نیوز) ممتاز عالم دین ، جماعت اہل سنت پنجاب کے امیر مفتی محمد اقبال چشتی انتقال کر گئے ہیں۔ وہ ناروال کے علاقے علی پور سیداں میں ایک پروگرام میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ مفتی اقبال چشتی کا شمار پاکستان کے ممتاز علماءدین میں ہوتا تھا۔ وہ گذشتہ کئی سالوں سے ہر سال امریکہ آرہے تھے اور یہاں ماہ محرم میں سالانہ شہات کانفرنس کے مرکزی مقرر ہوتے تھے۔ وہ متعدد بار نیویارک میں انجمن غوثیہ سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام جلسہ و جلوس میلاد النبی ﷺمیں بھی مرکزی مقرر کے طور پر شریک ہوتے تھے۔

مفتی محمد اقبال چشتی کے امریکہ میں میزبا ن پرویز اشرف، قاری محمد یونس قادری کے ساتھ ان کے ساتھیوں محمد شفیق مہر، محمد سلیم مہر، یوسف قمرسمیت دیگر کا کہنا ہے کہ مفتی محمد اقبال چشتی کے انتقال کی وجہ سے ایک ایسا خلاءپیدا ہوا ہے کہ جو مدتوں پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی مفتی اقبال چشتی کی دینی تعلیمات اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور دعا گو رہے گی کہ اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائیں اور جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

مفتی محمد اقبال چشتی اپنی شعلہ بیانی اور مخصوص انداز تقریر کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ امریکہ میں موجود اہل سنت و الجماعت کے علماءکرام ، امام صاحبان اور کمیونٹی کی جانب سے بھی مفتی محمد اقبال چشتی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مفتی محمد اقبال چشتی کی وفات کی وجہ سے پیدا ہونیوالا خلاءمدتوں پورا نہیں ہوگا۔

 

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

 

 

Related Articles

Back to top button