پاکستان

نیویارک میں 16دسمبر سے غیر قانونی امیگرنٹس بھی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے

نیوجرسی سٹیٹ میں بھی سٹیٹ کے رہائشیوں کو قطع نظر ان کے لیگل سٹیٹس کے نیویارک سٹیٹ کی طرح ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کےلئے قانون سازی کا عمل شروع

نیویارک میں 16دسمبر سے گرین لائٹ قانون کا اطلاق ہو جائےگا جس کے بعد نیویارک سٹیٹ میں رہنے والے قطع نظران کا لیگل سٹیٹس کیا ہے؟ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے
نیویارک سٹیٹ میں بسنے والے ہزاروں ایسے تارکین وطن کہ جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیںہیں، اب تحریری ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست نیویارک میں 16دسمبر سے گرین لائٹ قانون کا اطلاق ہو جائےگا جس کے بعد نیویارک سٹیٹ میں رہنے والے قطع نظران کا لیگل سٹیٹس کیا ہے؟ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے ۔ اس قانون کی وجہ سے نیویارک سٹیٹ میں بسنے والے ہزاروں ایسے تارکین وطن کہ جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیںہیں، اب تحریری ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد نیویارک سٹیٹ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے ۔
نیویارک سٹیٹ کی اسمبلی اور سٹیٹ سینٹ میں گرین لائٹ بل کی منظوری اور گورنر اینڈریو کومو کے دستخط کے بعد بل قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کے تحت سٹیٹ میں بسنے والے نیویارکرز قطع نظر امیگریشن سٹیٹس کےے ڈرائیونگ لائسنس کےلئے اپلائی کرنے کے لئے اہل ہوں گے ۔ان تارکین وطن کی جانب سے اس قانون کے اطلاق پر نہایت خوشی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ امیگرنٹس کی حامی تنظیموں اور ایڈوکیٹس کہ جنہوں نے نیویارک میں اس قانون کے لئے کئی سال لابی کی ، نے اسے ایک بڑی فتح قرار دیا ہے۔


نیویارک سٹیٹ کے موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گرین لائٹ قانون کے تحت ڈرائیونگ لائسنس اپلائی کرنے والوں کے لئے دی ایم وی کی ویب سائٹ پر گائیڈ لائینز بھی جاری کر دی گئی ہیں جنہیں پڑھنے کے لئے اس لنک پر وزٹ کیا جا سکتا ہے
https://on.ny.gov/2sfD8Eu
ریگولر نیویارک سٹیٹ ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعے اکتوبر2020کے بعد ائیرلائینز پر سفر نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ اس تاریخ کے بعد تمام ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کے لئے ضروری ہوگا کہ اگر وہ سفر یا کسی فیڈرل بلڈنگ میں داخلہ چاہتے ہیں تو رئیل ڈرائیونگ لائسنس کے حامل ہوں تاہم ریگولر ڈرائیونگ لائسنس پر نیویارک سٹیٹ میں ڈرائیونگ کی جا سکے گی ۔
دوسری جانب امریکی ریاست نیوجرسی میں بھی سٹیٹ کے رہائشیوں کو قطع نظر ان کے لیگل سٹیٹس کے نیویارک سٹیٹ کی طرح ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کےلئے قانون سازی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔اگر وہاں بھی ایسا قانون بنا جاتا ہے نیویارک کے ساتھ ساتھ اس کی ہمسائیہ ریاست نیوجرسی میں بھی تارکین وطن کہ جن کے پاس قانونی دستاویز نہیں ، ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : کم عمر میں امریکہ آنیوالے غیر قانونی امیگرنٹس کا مستقبل، امریکی سپریم کورٹ فیصلے کےلئے تیار

New York Driving License, Green Light Act

Related Articles

Back to top button