اوورسیز پاکستانیز

نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کی سالانہ تقریب تقسیم ایوارڈز

سٹیٹ سینیٹر اینا کیپلن نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ، تقریب کے انعقاد میں چیمبر کے پریذیڈنٹ فیاض نواز، سینئر وائس پریذیڈنٹ سرورچوہدری ،بانی سید علمدار حسین شاہ نے اہم کردارادا کیا

تقریب میں پاکستانی و ساوتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی و اہم شخصیات ضمیر حسین خان ، سرور چوہدری ، اسد نقوی ، مدیحہ مصطفی ، ہمایوں شبیر، عالیہ صدیقہ، عروسہ سرورچوہدری (صاحبزادی سرورچوہدری ) ، فہیم میاں ، مجیب لودھی ، ناصر سلیم ، سعید حسن، زاہد شہباز، طاہرہ شریف سمیت دیگرکو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی ایوارڈز دئیے گئے ۔

نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے زیر اہتمام یہاں سالانہ عشائیہ اور تقریب تقسیم اایوارڈز منعقد ہوئی ۔ تقریب میں نیویارک سٹیٹ سینیٹر اینا کیپلن نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ تقریب کے انعقاد میں نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے پریذیڈنٹ فیاض نواز، سینئر وائس پریذیڈنٹ سرورچوہدری ،بانی سید علمدار حسین شاہ نے اہم کردارادا کیا ۔ ناسا کاو¿نٹی کے ہیومین رائٹس کمیشن کے چئیرمین بوبی کلوٹی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔
تقریب میں پاکستانی و ساو¿تھ ایشین امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی و اہم شخصیات ضمیر حسین خان ، سرور چوہدری ، اسد نقوی ، مدیحہ مصطفی ، ہمایوں شبیر، عالیہ صدیقہ، عروسہ سرورچوہدری (صاحبزادی سرورچوہدری ) ، فہیم میاں ، مجیب لودھی کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی ایوارڈز دئیے گئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹیٹ سینیٹراینا کیپلن نے کہا کہ میں خود ایک امیگرنٹ ہوں ۔ میں نے جدوجہد کی اور آج سٹیٹ سینٹ میں نمائندگی کررہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امیگرنٹ کمیونٹیز کو کردار بہت اہم ہے۔ امریکہ مواقع کی سرزمین ہے اور یہاں مواقع سب کے لئے یکساں میسر ہیں ۔ اگر ہم ان مواقع سے مستفید نہیں ہوںگے تو کوئی اور ہو ائے گا۔ لہٰذا ضروری ہے کہ امیگرنٹ نظام کے قومی دھارے کا حصہ بنیں اور اپنا ہر ممکن کردارادا کریں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر فیاض نواز ، سرورچوہدری ، علمدار حسین شاہ ، بوبی کمار کلوٹی نے کہا کہ امیگرنٹ کمیونٹی کو معاشی طور پر ترقی کرنی چاہئیے ۔ نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جہاں پر سب اکٹھے ہو کر اپنے مشترکہ مقاصد کو یقینی بنا سکتے ہیں ۔
منتظمین نے سینیٹراینا کیپلن کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے حلقہ نیابت اور امیگرنٹ کمیونٹیز کی بھرپور نمائندگی کررہی ہیں ۔کمیونٹی انہیں یقین دلاتی ہے کہ وہ ہر مووقع پر ان کی بھرپور حمایت کرے گی ۔

New York Chamber of Small business, SarwarChaudhry, Zameer Hussain Khan, Fayyaz Chughtai, Alamdar Shah,

Related Articles

Back to top button