پاکستان

راشدہ طالب کی پہلی مسلم امریکن خاتون بننے کی راہ ہموار

پرائمری الیکشن کے بعد اگر وہ کانگریشنل الیکشن میں کامیاب ہو جاتی ہیں توکانگریس میں پہنچنے والی مسلم امریکن خاتون ہوں گی

وہ فلسطینی نژاد امریکی کی سب سے بڑی بیٹی ہیں ۔راشدہ طالب 2008میں مشی گن قانون ساز اسمبلی کی منتخب ہونے والی پہلی خاتون رکن بنیں

مشی گن (محسن ظہیر) امریکہ میں 7اگست کو ہونیوالے ڈیموکریٹک پرائمری کانگریشنل الیکشن میں مشی گن سٹیٹ کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 13سے کامیاب ہونے والی راشدہ طالب کی پہلی مسلم امریکن کانگریس ویمن بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔پرائمری الیکشن میں انہوں نے اپنی پارٹی کے مضبوط حریف امیدواروں کو شکست دے دی۔ پرائمری الیکشن کے بعد اگر وہ کانگریشنل الیکشن میں کامیاب ہو جاتی ہیں توکانگریس میں پہنچنے والی مسلم امریکن خاتون ہوں گی ۔وہ فلسطینی نژاد امریکی کی سب سے بڑی بیٹی ہیں ۔راشدہ طالب 2008میں مشی گن قانون ساز اسمبلی کی منتخب ہونے والی پہلی خاتون رکن بنیں ۔

Rashida Tlaib Is Set to Become the First Muslim Woman Elected

Related Articles

Back to top button