پاکستانبین الاقوامی

نیوجرسی کی خاتون اول کا سینٹ کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان

First Lady Tammy Murphy Withdraws Senate Candidacy, Ending Bid for Historic New Jersey Representation

کانگریس مین اینڈی کم ، اگر کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ نیوجرسی سٹیٹ سے منتخب ہونیوالے پہلے کورین نژاد امریکی سینیٹر ہوںگے

نیوجرسی ( اردو نیوز )نیوجرسی کی خاتون اول ٹیمی مرفی ، یو ایس سینٹ کی ڈوڑ سے دستبردار ہو گئی ہیں ۔ ٹیمی مرفی نے سینٹ کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان ، اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ۔واضح رہے کہ نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے یو ایس سینیٹر باب مینیڈیز جن پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد ہے، کی جگہ ٹمی مرفی اور ڈیموکریٹک کانگریس مین اینڈی کم لینا چاہتے ہیں ۔ ٹیمی مرفی دوڑ سے دستبردار ہو گئی ہیں ۔ کانگریس مین اینڈی کم ، اگر کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ نیوجرسی سٹیٹ سے منتخب ہونیوالے پہلے کورین نژاد امریکی سینیٹر ہوںگے ۔

ٹیمی مرفی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نیوجرسی میں جاری سینٹ کی اس دوڑ میں میری مسلسل شمولیت ، سیاسی تقسیم میں مزید اضافے کا سبب بن سکتی ہے ۔ اس صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، میں نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دوسری جانب سینیٹر باب مینیڈیز کا کہنا ہے کہ وہ سینٹ الیکشن کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کے لئے اپلائی نہیں کریں گے تاہم ہو سکتا ہے کہ وہ آزاد حیثیت سے ایک بار پھر بطور سینیٹر اپنے کیرئیر کو جاری رکھنے کی کوشش کریں ۔

First Lady Tammy Murphy Withdraws Senate Candidacy, Ending Bid for Historic New Jersey Representation

Related Articles

Back to top button