امیگریشن نیوز

امیگریشن کی جانب سے دو بڑی سہولتوں کا اعلان

امیگریشن فارم N-600،درخواست برائے سرٹیفکیٹ آف سٹیزن شپ اور فارم N-600Kدرخواست برائے سٹیزن شپ اور سرٹیفکیٹ ماتحت سیکشن 322،آن لائن فائل ہو سکیں گے

 آن لائن فائلنگ کے طریقہ کار کی وجہ سے اب کارکردگی مزید موثراور فعال ہو گی اور درخواستیں بھی جلد از جلد نمٹائی جائیں گی،ڈائریکٹر امیگریشن
درخواست دہندگان اب آن لائن فارمN-600فائل کرکے اپنے یا کم عمر بچوں کے سٹیزن شپ کے سرٹیفکیٹس حاصل کر سکتے ہیں اگر وہ ملک سے باہر پیدا ہوئے ہوں
درخواست دہندگان فارمN-600Kفائل کرسکتے ہیں اگر وہ زیادہ تر بیرون ملک میں رہتے ہیں اور اپنے والدین کے توسط سے اپنی شہریت کا دعویدار ہوں
دونوں فارمز آن لائن بھرنے کےلئے درخواست دہندہ کو یو ایس سی آئی ایس کا آن لائن اکاو¿نٹ بنانا ہوگا

واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز ) یوا یس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ درخواست دہندگان اب امیگریشن فارم N-600،درخواست برائے سرٹیفکیٹ آف سٹیزن شپ اور فارم N-600Kدرخواست برائے سٹیزن شپ اور سرٹیفکیٹ ماتحت سیکشن 322،آن لائن بھر بھی سکیں گے اور جمع بھی کرواسکیں گے ۔ یو ایس سی آئی ایس کے ڈائریکٹر فرانسز سسنا کا کہنا ہے کہ مذکورہ درخواستوں کو فائل کرتے وقت پیپر ور ک اور وقت سمیت دیگر مسائل کا درخواست دہندگان اور امیگریشن ایجنسی دونوں کو سامنا تھا ۔آن لائن فائلنگ کے طریقہ کار کی وجہ سے اب کارکردگی مزید موثراور فعال ہو گی اور درخواستیں بھی جلد از جلد نمٹائی جائیں گی ۔
امیگریشن حکام کے مطابق درخواست دہندگان اب آن لائن فارمN-600فائل کرکے اپنے یا کم عمر بچوں کے سٹیزن شپ کے سرٹیفکیٹس حاصل کر سکتے ہیں اگر وہ ملک سے باہر پیدا ہوئے ہوں اور اپنے والدین کے توسط سے اپنی سٹیزن شپ کے سرٹیفکیٹس کے حصول کے دعویدار ہوں یا پیدائش کی وجہ سے از خود امریکی شہری بن گئے ہوں لیکن 18سال کے نہ ہوئے ہوں ۔
درخواست دہندگان فارمN-600Kفائل کرسکتے ہیں اگر وہ زیادہ تر بیرون ملک میں رہتے ہیں اور اپنے والدین کے توسط سے اپنی شہریت کا دعویدار ہوں ۔فارم N-600Kکی پراسیسنگ کے لئے درخواست دہند ہ کو قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونا لازم ہوگا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ دونوں فارم یو ایس امیگریشن کی جانب سے ان متعدد درخواستوں میں نیا اضافہ ہیں کہ جن کی اب آن لائن فائلنگ ممکن ہو گی ہے۔ مذکورہ دونوں فارمز آن لائن بھرنے کےلئے درخواست دہندہ کو یو ایس سی آئی ایس کا آن لائن اکاو¿نٹ بنانا ہوگا۔

U.S. Citizenship and Immigration Services (USCIS) announced today that applicants can now complete and file Form N-600, Application for Certificate of Citizenship, and Form N-600K, Application for Citizenship and Issuance of Certificate Under Section 322 online.

Related Articles

Back to top button