اوورسیز پاکستانیز

امریکہ میں دو پاکستانیوں نے بھی کانگریس کا الیکشن لڑا

آغا افضل خان کو 29,112جبکہ حارث بھٹی کو 1,979ملے، دونوں امیدوار کامیاب نہیں ہو سکے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ ،میں 8نومبر کو ہونیوالے صدارتی اور کانگریشنل الیکشن میں دو پاکستانی نژاد امریکی بھی امیدوار تھے ۔ ڈسٹرکٹ 8نیوجرسی سے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے آغا افضل خان نے کانگریس مین کا الیکشن لڑا ۔

اس حلقے میں ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے آلبیو سائیرس ایک لاکھ انیس ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔

آغا افضل خان کو کل29,112ووٹ ملے ۔واضح رہے کہ نیوجرسیروایتی طور پر ڈیموکریٹ ریاست ہے اور اس ریاست میں زیادہ تر ڈیموکریٹس کامیاب ہوئے
اسی طرح نیویارک سے کانگریس کے حلقے 6سے آزاد حیثیت  سے پاکستانی نژاد امریکی حارث بھٹی امیدوار تھے جنہیں جیتنے والی امیدوار گریس مینگ (ڈیموکریٹ) جنہیں کل 123,018ملے کے مقابلے میں 1,979 ملے ۔

Related Articles

Back to top button