اوورسیز پاکستانیز

اختر بھٹہ کے صاحبزادے چوہدری حارث طفیل بھٹہ کی شادی،گورنر پنجاب سمیت اہم شخصیات کی شرکت

چوہدری حارث طفیل بھٹہ کی شادی بریگیڈئیر (ر)زاہد نواز مان کی صاحبزادی سے انجام پائی ،تقریب میں وزیر اعلیٰ کے سینئر ایڈوائزر ،کور کمانڈر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت اہم شخصیات کی شرکت

لاہور(اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروبار ی شخصیت چوہدری اختر بھٹہ کے صاحبزادے چوہدری حارث طفیل بھٹہ کی شادی یہاں بریگیڈئیر (ر)زاہد نواز مان کی صاحبزادی سے انجام پائی۔تقریب میں عزیز و اقارب کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔شرکاءنے چوہدری اختر بھٹہ کو ان کے صاحبزادے اور بریگیڈئیر (ر) زاہد نواز مان کو ان کی صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد دی ۔دولہا دولہن کی ازدواجی زندگی کے لئے اپنی نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد کے ساتھ ڈھیروں دعائیں دیں ۔
بارات اور دعوت ولیمہ کی الگ الگ تقریبات گیریژن گالف کلب کے قصرے نور میں منعقد ہوئیں جبکہ مہندی کی تقریب بیدیاں روڈ پر واقع بیدیاں تاج شاہ فارم ہاوس پر منعقد ہوئی ۔تمام تقریبات کا انعقاد پروقار اور عالیشان طریقہ سے کیا گیا ۔
Akhtar Bhtta Son Weddingچوہدری حارث طفیل بھٹہ کی دعوت ولیمہ میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور کور کمانڈر گوجرانوالہ،سینئر ایڈوائزر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد اکر م، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن اعجاز احمد کے علاوہ پنجاب بھر سے اہم شخصیات ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آمنہ عمران ، بریگیڈئیر رضوان گھمن ،سینئر پولیس آفیسر فیصل شاہکار،ایس ایس پی طارق عزیز ، ڈی سی او خرم عزیز ، ڈی سی او ڈاکٹرشعیب وڑائچ، ایڈیشنل آئی جی (ریٹائرڈ) الطاف قمر، ڈی آئی جی (ریٹائرڈ) سید جاوید حسین شاہ ، ایس ایس پی (ر) محمد عمر ورک ، ڈی آئی جی (ر) افتخار حسین تارڑ ، سابق وفاقی وزیر امتیاز صفدر وڑائچ،سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم، سابق پریذیڈنٹ لاہور بار کونسل سعید انصاری ، سابق صوبائی وزیر محمود اختر گھمن، سابق رکن اسمبلی منور حسین تارڑ ، سابق وائس قونصل جنرل نیویارک احسان اللہ باٹھ ، ذولفقار ورک، اشفاق چیمہ ، عباس تارڑ ، سابق رکن جمیل اشرف بریار سمیت دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعدا د میں شرکت کی ۔
چوہدری اختر بھٹہ نے دعوت ولیمہ میں شریک تمام اہم شخصیات اور مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شرکت کرکے ان کی اور ان کے خاندان کی عزت افزائی فرمائی ۔

Akhtar Bhutta son wedding

Related Articles

Back to top button