اوورسیز پاکستانیز

اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر قرآن خوانی و دعا

خواتین کے ساتھ ساتھ برسی میں الگ سے موجود پارٹی کے مقامی سینئر قائدین نے بے نظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآان خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی

خواتین کے ساتھ ساتھ برسی میں الگ سے موجود پارٹی کے مقامی سینئر قائدین نے بے نظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآان خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی
بی بی آج بھی کارکنوں اور پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ ان کی حق و سچ کی سیاست ہمیشہ فاتح رہے گی،چوہدری اعجاز فرخ، سرورچوہدری ، مدثرچوہدری ، ملک مشتاق، ڈاکٹرشفیق ، یوسف خان ، افتخارتارڑ ، شیراز فرخ سمیت ساتھیوں کا بیان

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما و سابق سینئر نائب صدر پی پی پی یو ایس اے چوہدری اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر پارٹی رہنما و سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 12ویں برسی کے موقع پر خصوصی طور پر خواتین کی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ کمیونٹی کی مقامی خواتین نے بھی شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے اہتمام میں بیگم عفت اعجاز فرخ اور ساتھی خواتین سیمی اسد، عذرا ڈار ،ڈاکٹرعفت جبین ، مسز صوفی سرفرازسمیت دیگر نے خصوصی کردار ادا کیا ۔
خواتین کے ساتھ ساتھ برسی میں الگ سے موجود پارٹی کے مقامی سینئر قائدین نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآان خوانی اور فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی ۔ اس موقع پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی، جمہوری، قومی و عالمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

خواتین کی قرآن خوانی کے علاوہ پیپلز پارٹی یو ایس اے کے مقامی قائدین چوہدری اعجاز فرخ، سرورچوہدری ، مدثرچوہدری ، ملک مشتاق، ڈاکٹرشفیق ، یوسف خان ، افتخارتارڑ، شیراز فرخ چوہدری سمیت دیگر نے برسی کی تقریب کے موقع پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی بی آج بھی کارکنوں اور پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ ان کی حق و سچ کی سیاست ہمیشہ فاتح رہے گی اور سازشی سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔
سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں کوینز بورو کے امیدواربرائے پریذیڈنٹ ٹونی مرینڈا نے بھی کمیونٹی رہنما آغا صالح کے ساتھ شرکت کی ۔ انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوری و سیاسی خدمات کو خرا ج تحسین پیش کیا ۔ انہوںنے کمیونٹی قائدین کو یقین دلایا کہ وہ اگر بورو پریذیڈنٹ منتخب ہو گئے تو ان کے آفس کے دروازے امیگرنٹ کمیونٹیز کےلئے ہر وقت کھلے رہیں گے ۔

Benazir Barsi New York 2019

Related Articles

Back to top button