اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب ،شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام

”شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے “ نیویارک میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں شہدا ءوطن کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی اورقائمقام قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ سمیت ڈاکٹر شہباز چشتی اور مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی،عمران یعقوب ڈھلوں نے خصوصی شرکت کی
تقریب کے اہتمام میں فاروق مرزا ، مجیب لودھی، محمد حسین ایڈوکیٹ سمیت ان کے ساتھیوں نے خصوصی کردار ادا ،کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ارکان کی شرکت

Maleeha Lodhi, Naeem Cheema, Farooq Mirza, Mujeeb Lodhi-.jpgنیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک میں کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین جو کہ لٹل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، پر یوم دفاع پاکستان کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں ملکی سرحدوں کے محافظ اور جنگوں میں جاں کی بازی لگانے والے عظیم جانبازوں کی بے مثال قربانیوں کو عقیدت و احترام کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا کی ایک نمائندہ تنظیم فورتھ پلر کے فاروق مرزا اور ہفت روزہ پاکستان نیوز کے اشتراک سے منعقد ہونیوالی اس تقریب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خصوصی شرکت کی جو کہ ان کی لٹل پاکستان پر تعیناتی کے دوران کسی بھی کمیونٹی ایونٹ میں پہلی بار شرکت کی ۔تقریب میں قائمقام قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ،ایکسپریس اسلام آباد کے ایڈیٹر عمران یعقوب ڈھلوں کے علاوہ ممتا زعلماءکرام ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی ،مخدوم پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔تقریب کے انعقاد میں کمیونٹی رہنما محمد حسین جو کہ گذشتہ کئی سالوں سے یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں کردار ادا کررہے ہیں، نے بھی اپنا کردار ادا کیا ۔
اس موقع پر مسلح افواج کے شہداءکی اروح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان جہاں دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے والے مسلح افواج کے جانبازوں کی خدمات اور جام شہادت نوش کرنے والوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے وہاں اسے ہم تجدید عہد کے طور پر بھی منانا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ وطن کے محافظ دن رات جاں کی بازی لگا کر ملک و قوم کی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں ۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی ملک و قوم کے لئے ہی نہیں بلکہ اقوام عالم اور دنیا میں امن کے لئے بھی بے پناہ قربانیاں ہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیاد ہ قربانیاں دیں ۔اسی طرح اقوام متحدہ کے امن قائم کرنے والے دستوں میں پاکستانی ٹروپس کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ان ٹروپس میں سے اب تک 161افسروں اور جوانوں نے عالمی امن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں بسنے والی کمیونٹی کو ملک و قوم کا سفیر بن کر اپنا کردار اد ا کرنا چاہئیے
Defense day of pakistan in new york 2018قائمقام قونصل جنرل نعیم چیمہ نے کہا کہ ہم دفاع وطن کو یقینی بنانے والے جانبازوں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جانبازوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ان کے خون سے وطن کی سلامتی یقینی بنی اور قوم کبھی ان کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی ۔قونصل جنرل نے کمیونٹی ارکان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ چیف جسٹس اور وزیر اعظم کی اپیل پر دیا میر بھاشا ڈیم میں بڑھ چڑھ کر فنڈز دیں ۔
ہفت روزہ پاکستان نیوز کے پبلشر مجیب لودھی نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور نعیم چیمہ سمیت علماءکرام اور کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد نیویارک سے یہ پیغام دینا ہے کہ ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے بھی گریز نہیں کیا ۔
فورتھ پلر کے فاروق مرزا نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو قوم کے ہیروو¿ ں اور ان کے کارناموں کو بڑھ چڑھ کر اجاگر کرنا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ لٹل پاکستان نیویارک پر یوم دفاع پاکستان مناکر ہم وطن کے محافظوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے خون کی قربانی کو کبھی رائیگاں ضائع نہیں جانے دیں گے ۔ اقوام عالم میں پاکستان کا حقیقی چہرہ ہمیشہ اجاگر کرتے رہیں گے
ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی نے قران و سنت کی روشنی میں شہید کے دین اسلام میں مقام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے واضح کر دیا کہ شہید زندہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفاع وطن کےلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو ہمیشہ اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھتے ہیں ۔
مخدوم سید پیر تصور الحسن شاہ گیلانی نے خصوصی طور پر دعا کروائی ۔ انہوں نے جنگ ستمبر کے شہداءسمیت دیگر شہیدوں کی روح کے ایصال ثواب کےلئے اور پاکستان کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا کروائی ۔
تقریب میں کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم مقامی شخصیات نے بھی خطاب کیا اور شہداءکی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

Related Articles

Back to top button