اوورسیز پاکستانیز

”اکنا ریلیف نیویارک “ کے زیر اہتمام برائٹن بیچ پر مستحق افراد کےلئے ”فوڈ پینٹری “ قائم

بروکلین (نیویارک) کے علاقے برائٹن بیچ پر نیپچون ایونیو پر قائم کی گئی فوڈ پنٹری کے قیام سے نیویارک میں اکنا ریلیف کی فوڈ پینٹریز کی کل تعداد چار ہو گئی

ہر مہینے کے دوسرے سوموار کو برائٹن بیچ فوڈ پینٹری پر مستحق افراد کو بلا امتیاز اشیائے خورد و نوش فراہم کی جائیں گی ، سماجی شخصیت پرویز صدیقی نے فوڈ پینٹری کا افتتاح کیا

ICNA Relief New York Food Pantry Brooklyn , Parvez Siddiqui, Moviz Asad Siddiqui
نیویارک (اردو نیوز ) بلا امتیاز خدمت خلق میں پیش پیش مسلم امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی تنظیم اکنا ریلیف کی جانب سے نیویارک کے علاقے برائٹن بیچ ، بروکلین فوڈ پینٹری قائم کر دی گئی ہے ۔275نیپچون ایونیو، بروکلین پر قائم کی جانیوالی فوڈ پینٹری کا افتتاح کمیونٹی کی معروف مقامی سماجی شخصیت ، اپنا کمیونٹی سنٹر کے سربراہ پرویز صدیقی نے کیا۔ ان کے ہمراہ اپنا کمیونٹی سنٹر کی ارم حنیف بھی موجود تھیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات اور ارکان کے علاوہ اکنا ریلیف کے ریجنل ڈائریکٹر ریلیف ارشد جمال ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر التاج الیاس، ڈائریکٹر شاہد فاروقی ، ڈائریکٹر میڈیا معوذ اسد صدیقی ،ڈائریکٹر فار ہنگر پری وینشن انور گجر اور اسحاق الپار اور عرفان اختر بھی موجود تھے ۔برائٹن بیچ پر اکنا ریلیف کی فوڈ پینٹری ہر مہینے کے دوسرے سوموار کو کھلا کرے گی جہاں مقامی کمیونٹی کے مستحق افراد میں بلا امتیاز اشیائے خوردو نوش تقسیم کی جائیں گی ۔
ICNA Relief New York Food Pantry Brooklyn , Parvez Siddiqui, Moviz Asad Siddiquiافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز صدیقی نے کہا کہ اکنا ریلیف کے خدمت خلق اور کاموں سے ہر کوئی واقف ہے اور ان کا فلاحی کردار مسلم امریکن کمیونٹی کی پہچان بنتا ہے ۔ اس تنظیم کی ہم بھی مدد کریں گے اور کمیونٹی سے بھی کہیں گے کہ جس حد تک ممکن ہو، ان کے ساتھ تعاون کریں ۔
معوذ اسد صدیقی نے کہا کہ نیپچون ایونیو بروکلین میں فوڈ پینٹری کے قیام کے ساتھ نیویارک میں اکنا ریلیف کی کل فوڈ پینٹریز کی تعداد چار ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام دین انسانیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدمت خلق کو اپنی پہچان بنانا چاہئیے ۔ ہم بلا امتیاز سب کی مدد اس لئے کرتے ہیں تاکہ دوسروں کو پتہ چلے کہ مسلمان لینے والے نہیں بلکہ دینے والے بھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فوڈ پینٹری میں ہم جن مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کرتے ہیں کہ یہ کسی پر احسان نہیں ہے بلکہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں ۔ ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اکنا ریلیف کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
ICNA Relief New York Food Pantry Brooklyn , Parvez Siddiqui, Moviz Asad Siddiquiافتتاحی تقریب کے موقع پر پرویز صدیقی نے انور گجر، عرفان اختر اور اکنا ریلیف کے ساتھیوں کے ساتھ ملکر مقامی مستحق لوگوں میں اشیائے خوردو نوش تقسیم کیں ۔ ان افراد نے اکنا ریلیف کی خدمت کو شاندار الفاظ میں سراہتے فوڈ پینٹری کے قیام پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔

Related Articles

Back to top button