پاکستان

مکی مسجد کے امام کے گھر ڈکیتی کرنیوالا ایپل کمپنی کے ’ائیر پوڈز‘ کی ٹریکنگ سے گرفتار

Burglar Who Robbed Imam of Makki Masjid Captured by Police Tracing Stolen AirPods

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک میں مکی مسجد بروکلین کے امام قاری اسامہ احمد کے اپارٹمنٹ میں جمعہ کی صبح ڈکیتی کرنیوالا شخص چور ی کرنے والے مال سے ہی گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مکی مسجد بروکلین جو کہ نیویارک میں پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی کی ایک بڑی مسجد ہے ، کے پیش امام قاری اسامہ احمد ، جمعہ یکم مارچ کی صبح آٹھ بجے کے قریب اپنے مدرسے کے لئے روانہ ہو ئے ۔ وہ مدرسہ پہنچے ہی تھے کہ اس دوران انہیں گھر سے اطلاع آئی کہ کوئی نا معلوم شخص کونی آئی لینڈ ایونیو پر دوسرے فلور میں واقع اپارٹمنٹ میں داخل ہو ا اور ایپل کمپنی کے ’ائیر پوڈز‘، والٹ (بٹوہ) اور گھڑی لوٹ کر فرار ہو گیا ہے۔

قاری اسامہ احمد نے اردو نیوز سے بار کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے پولیس کو کال کی جو کہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور تفصیلات حاصل کیں۔ پولیس حکام کو جب معلوم ہوا کہ چور جو ’ائیر پوڈز‘ لوٹ کر ساتھ لے گیا ہے، اس پر ایپل کمپنی کی ٹریکنگ آن ہے۔ اس ٹریکنگ سے پولیس نے جب چور کی لوکیشن کا پتہ چلایا تو وہ نزدیک ہی تھی ۔ پولیس حکام نے فوری کاروائی کرتے ہوئے فلیٹ بش ایونیو اور بیورلی ایونیو سے چور پر رنگے ہاتھوںگرفتار لیا اور اس سے مسروقہ مال ماسوائے گھڑی اور ایک کریڈ ٹ کارڈ کے ، برامد کر لیا۔

پولیس نے ڈکیتی کرنیوالے شخص جو کہ ایک ایفرو امریکن ہے ، کو گرفتار کرکے ، اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے ۔ دریں اثناءکمیونٹی حکام نے کمیونٹی سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں حفاطتی انتظامات بالخصوص داخلی دروازے بند رکھیں ۔

قاری اسامہ احمد کی جانب سے نیویارک پولیس کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے ۔

Burglar Who Robbed Imam of Makki Masjid Captured by Police Tracing Stolen AirPods

Related Articles

Back to top button