پاکستاناوورسیز پاکستانیز

کینیڈا سے شاد ی کےلئے جانیوالا علی شہباز جعفری گجرات میں قتل

Canada-Based Overseas Pakistani Syed Ali Shahbaz Jaffary Gunned Down in Madina Syedan, Gujrat, a Day Before His Wedding

سید علی شہباز جعفری جو کہ کینیڈین سٹیزن تھا ، اپنی والدہ اور دو بہنوں کے ہمراہ شاد ی کروانے پاکستان گیا ، مدینہ سیداں میں دن دیہاڑے محلے میں کرکٹ کھیلتے قتل کر دیا گیا

مقتول کے چچا سید کوثر شاہ جو کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں رہتے ہیں اور آج کل پاکستان میں موجود ہیں، کے مطابق علی شہباز جعفری کو اس کے سابق کلاس فیلو سید نوریز شاہ نے قتل کیا

اوورسیز پاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن کے چئیرمین اختر ظہیر مہراور سید المدار حسین شاہ نے سید علی شہباز گیلانی کے قتل کی شید الفاظ میں مذمت کی ، قاتلوںکی بلا تاخیر گرفتاری کا مطالبہ

 

گجرات ، ٹورنٹو ( اردو نیوز ) کینیڈا سے شاد ی کے لئے گجرات ، پاکستان جانے والے اوورسیز پاکستانی کو شادی سے ایک دن قبل دی دیہاڑے قتل کر دیا گیا اور یوں جس دن مقتول کی بارات تھی، اس دن اس کا جنازہ اٹھایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2008سے کینیڈا میں مقیم کینیڈین نژاد پاکستانی سید علی شہباز جعفری کوہفتہ 17فروری دن دیہاڑے صبحے تقریباً سوا گیارہ بجے ، گجرات میں واقع اُن کے آبائی گاو¿ں مدینہ سیداں میں سر میں سیدھی گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔35سالہ سید علی شہباز جعفری جو کہ کینیڈین سٹیزن تھا ، اپنی والدہ اور دو بہنوں کے ہمراہ شاد ی کروانے پاکستان گیا تھا ۔

مقتول علی شہباز جعفری کے چچا سید کوثر شاہ جو کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں رہتے ہیں اور آج کل پاکستان میں موجود ہیں، نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ علی شہباز جعفری جمعرات 14فروری کو اپنی والداور بہنوں کے ساتھ اپنی شادی کے لئے پاکستان پہنچا۔ ہفتہ 17فروری کو وہ اپنے بھانجے کے ساتھ مدینہ سیداں میں اپنے گھر کے پاس اپنی بہن کے لئے خریدے جانے والے مکان میں گیا اور مکان کے سامنے بھانجے کے ساتھ گلی میں کرکٹ کھیلنے لگ گیا۔

Sayyed Kausar Shah
Sayyed Kausar Shah

سید کوثر شا ہ کے مطابق مقتول ( سید علی شہباز گیلانی ) جب گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا، اس دروان پچھلی گلی سے اس کا ایک سابقہ کلاس فیلو جو کہ اٹلی میں مقیم ہے اور ایک ہفتہ پہلے پاکستان آیا تھا، موٹر سائیکل پر آیا۔ سید کوثر شاہ کے مطابق سید نوریز علی شاہ موٹر سائیکل پر سیدھا آکر ، مقتول کے سامنے آکر رکا اور مبینہ طور پر پشتول نکال کی۔ اس نے پہلی گولی زمین پر مارتے ہوئے ، مقتول سے کہا کہ گولی سے ڈر لگا ہے ؟جس کا جواب سیدمقتول نے ناں میں دیا ۔

سید کوثر علی شاہ کے مطابق سید نوریز شاہ نے پستول مقتول کے سر پر رکھتے ہوئے پھر پوچھا کہ کیا اب ڈر لگ رہا ہے اور اس دوران سے اس تلخ کلامی بھی شروع کر دی اور پھر اچانک سر میں سیدھی گولی مار دی جس سے سید علی شہباز جعفری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
سید کوثر شاہ کے مطابق مقامی پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے جس میں سید نوریز شاہ سمیت مزید تین ملزمان کو نامز د کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک اوورسیز پاکستانی کی حیثیت سے وطن سے دور رہتے ہوئے بھی پاکستان ہمارے دل میں بستا ہے ۔ یہی حال میرے بھتیجے کا تھا۔ سید کوثر شاہ نے کہا کہ مقتول ( سید علی شہباز جعفری ) میرے مرحوم بھائی (جن کا کینیڈا میں کچھ عرصہ قبل انتقال ہوا تھا)کا اکلوتا بیٹا اور تین بہنوں اور اپنی بیوہ ماں کا سہارا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم اعلی عدلیہ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قتل نا حق میں ملوث مجرمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔

Akhtar Zahir Ahmad Maher, Syed Alamdar Hussain Shah
Akhtar Zahir Ahmad Maher, Syed Alamdar Hussain Shah

دریں اثناءاوورسیز پاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن کے چئیرمین اختر ظہیر مہراور سید المدار حسین شاہ نے سید علی شہباز گیلانی کے قتل کی شید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اختر ظہیر مہر نے کہا کہ سید علی شہباز جعفری ، شہید ہے ، وہ نا حق مارا گیا ہے ۔ ہم سپریم کورٹ آف پاکستان سے لے پاکستان کے تمام متعلقہ حکام اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو بلا تاخیر گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔

اختر ظہیر مہر اور سید المدار حسین شاہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سید کوثر شاہ اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے ۔

Canada-Based Overseas Pakistani Syed Ali Shahbaz Jaffary Gunned Down in Madina Syedan, Gujrat, a Day Before His Wedding

Related Articles

Back to top button