اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں 33ویں سالانہ مسلم ڈے پریڈ

پریڈ میں مین ہیٹن بورو پریذیڈنٹ گیل بروئیر، بروکلین بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز، مئیر آفس نمائندہ ڈاکٹر سارہ سعید،رابرٹ جیکسن سمیت اہم شخصیات اور بین العقائد قائدین کی بڑی تعداد میں خصوصی شرکت

پریڈ کی قیادت پریڈ کے چئیرمین سید میر حسین شاہ ، مسلم فاو¿نڈیشن کے پریذیڈنٹ میاں فیاض سمیت دیگر قائدین نور الزمان ، عین الحق، امام احمد علی ،سعید اختر ، شبیر گل ، ڈاکٹر تجمل گیلانی ، طاہر میاں ،محمد رضوی و دیگر نے کی
مسلم ڈے پریڈ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جس پر متحد ہو کر ہمیں بطور کمیونٹی اپنے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ،پریڈ اجتماع سے اہم قائدین کا اظہار خیال
مسلم امریکن کمیونٹی کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، انصاف ، مساوات اور برابری امریکی آئین کی اعلیٰ اقدار ہے اور ہم سب کو مل کر ان اقدار کو یقینی بنانا ہوگا۔بورو پریذیڈنٹس مین ہیٹن وبروکلین
نظامت کے فرائض قاری غلام رسول نے ادا کئے ، تلاوت کی سعادت قاری محمد اعجاز نے حاصل کی ،

نیویارک (خصوصی رپورٹ) مسلم فاو¿نڈیشن آف امریکہ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے یہاں نیویارک سٹی میں 33ویں سالانہ مسلم ڈے پریڈ نکالی گئی جس میں مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ، بزرگوں، جوانوں ، خواتین ، بچوں اور ارکان نے شرکت کی ۔ شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں مختلف مسلم ممالک کے جھنڈوں کے ساتھ امریکی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے ۔
پریڈ کے شرکاءنے نیویارک سٹی کی مصروف ترین شاہراہ میڈیسن ایونیو پر نماز ظہر ادا کی جس کے بعد مسلم ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کے چئیرمین سیر میر حسین شاہ ، مسلم فاو¿نڈیشن آف امریکہ کے پریذیڈنٹ میا ں فیاض ، سینئر وائس پریذیڈنٹ نور الزمان ، وائس پریذیڈنٹ عین الحق، خزانچی سعید اختر ، ٹرسٹی ڈاکٹر تجمل گیلانی ، قاری غلام رسول ،امام احمد علی ،مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی ، اٹارنی فارس فیاض ،شبیر گل ،محمد رضوی ، طاہر میاں،پریذیڈنٹ مونا امام دلاور ، عمیر حسین کی قیادت میں میڈیسن ایونیو اور38سٹریٹ سے پریڈ کا آغاز ہوا ۔پریڈ کے آگے نیویارک آگزلری پولیس کے بینڈ اور دستے کے ساتھ ساتھ مسلم پولیس آفیسرز نے بھی مارچ کیا ۔مسلم ممالک اور امریکہ کے رنگ برنگے جھنڈوں کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے شرکاء38سٹریٹ سے 24سٹریٹ تک گئے ۔ اس دوران وہ تمام وقت مسلم کمیونٹی اور پریڈ کے حق میں نعرے لگاتے رہے اور فضاءمیں نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت بھی بلند ہوتے رہے ۔شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹا رکھے تھے جس پر مسلم کمیونٹی ، دین اسلام سمیت مختلف موضوعات کے بارے میں نعرے درج تھے ۔ پریڈ کا اس سال کا تھیم (موضوع) Mercy for Allرکھا گیا تھا جس پر علماءکرام اور کمیونٹی قائدین نے دین اسلام کی تعلیمات کی تعلیمات کے مطابق روشنی ڈالی ۔پریڈ کے اختتام پر منعقدہ اجتماع میں نظامت کے فرائض معروف سکالر قاری غلام رسول قادری نے ادا کئے ۔

Related Articles

Back to top button