پاکستان

نیوجرسی الیکشن 2020: نیوجرسی میں ووٹنگ ، آپ کے سوالات کے جوابات

آپ کو نومبر میں ہونیوالے الیکشن کے سلسلے میں میل ۔اِن ووٹنگ اور اِن پرسن ووٹنگ کے بارے میں کیا اور کیسے جانکاری حاصل کرنی چاہئیے

نیوجرسی (کولین او’ڈیا ، نیوجرسی سپاٹ لائٹ نیوز سینئر رائٹر ) کووڈ 19وبا کے تسلسل کی وجہ سے نیوجرسی میں تین نومبر کو ہائبرڈ الیکشن منعقد ہوں گے۔ووٹرز کے پاس چوائس ہو گی کہ وہ اوپن پولنگ لوکیشن پر میل ۔ اِن بیلٹ یا ذاتی طور پر ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار استعمال کر سکے ۔تقریباً چالیس لاکھ ووٹ ڈالے جانے کا امکان ہے اور ان میں سے تقریباً تمام ووٹ محفوظ لوکیشن پر میل ۔ اِن یا ڈراپ آف طریقہ سے ڈالے جانے کی توقع ہے۔بہت سے لوگ کنفیوژ ہیں کہ وہ کیسے ووٹ ڈال سکیں گے ۔
چند اہم سوالوں کے جوابات درج ذیل ہیں
میل ۔ اِن بیلٹ کیسے حاصل کیا جائے
سوال : میں بذریعہ میل ووٹ ڈالنا چاہتا ہوں ۔کیا مجھے بیلٹ کے لئے اپلائی کرنا ہوگا؟
جواب : نہیں ۔ کاونٹیز ہر فعال ، رجسٹرڈ ووٹر کو خود کار طریقہ کے تحت میل ۔اِن بیلٹ ارسال کررہی ہے ۔اس کا مطلب ہے کہ 57لاکھ افراد کو بیلٹ موصول ہوگا۔آپ فعال ووٹر تصور ہوں گے اگر آپ کو کاونٹی سے ، اس مقام پر کہ جہاں آپ کو ووٹ رجسٹرڈ ہے ، پر الیکشن میل موصول ہو رہی ہے (ایک بیلٹ پیپر کا نمونہ یا پولنگ لوکیشن نوٹس)۔ اگر آپ اپنے رجسٹریشن سٹیٹس کے بارے میں غیر یقینی ہیں ، تو آپ یہاں پر چیک کر سکتے ہیں (https://voter.svrs.nj.gov/registration-check)
سوال: میں ایک فعال ووٹر نہیں ہوں ۔ میں کیسے بیلٹ حاصل کر سکتا ہوں ؟
جواب: اپنے کاو¿نٹی بورڈ آف الیکشنز سے رابطہ کریں اور اس بات کی تصدیق کریں کہ جس پتہ پر آپ نے اپنا ووٹ رجسٹرڈ کروایا تھا ، وہ آپ کا موجودہ پتہ ہے ۔یا اپنے موجودہ پتہ کے مطابق اپنی رجسٹریشن کو اپ ڈیٹ کروائیں ۔آپ ایک فارم بھر کر بیلٹ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔کاونٹی کے تمام فارمز (https://www.state.nj.us/state/elections/vote-by-mail.shtml)یہاں دستیاب ہیں ۔ یہ سیلف ایڈریسڈ ہیں(آپ کو فارم کو دونوں اطراف پر بھرنا ہوگا) یا آپ کو اس کو لفافے میں ڈالنا ہو گا، صفحے دو پر درج پتے کا ااستعمال کریں اور اس طریقے سے ارسال کر دیں ۔آپ اُس پتے پر خود جا کر بھی دے سکتے ہیں ۔آپ کاونٹی کلرک کے پاس جا کر یا بذریعہ فون بھی بیلٹ کے لئے درخواست کر سکتے ہیں ۔
سوال: میل ۔اِن بیلٹ کے لئے درخواست کرنے کی آخری تاریخ کیا ہے ؟
جواب : 23اکتوبر
سوال: میں رجسٹرڈ نہیں ہوں ۔ کیا میں ابھی بھی ووٹ ڈال سکتا ہوں ؟
جواب: آپ کو پہلے رجسٹرڈ ہونا ہوگا۔آپ ابھی آن لائن رجسٹر(https://voter.svrs.nj.gov/register) کرواسکتے ہیں ۔رجسٹر ہونے کی آخری تاریخ 13اکتوبر ہے ۔
سوال: مجھے میل ۔ا،ن بیلٹ کب موصول ہوگا؟
جواب :بیلٹس ، میل باکسز میں موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ آپ اپنے میل باکس میں اپنے بیلٹ کو دیکھیں ۔کاونٹیز کو پانچ اکتوبر تک موجودہ ،فعال رجسٹرڈ ووٹرز کو بھیجنے ہیں ۔
سوال: اگر مجھے 13اکتوبر تک میل ۔ اِن بیلٹ موصول نہیں ہو تا تو مجھے کیا کرنا چاہئیے ؟
جواب : اپنے کاونٹی کلرک آفس سے رابطہ کریں ۔ نیوجرسی ڈویژن آف الیکشنز سب کی فہرست یہاں ہے (https://nj.gov/state/elections/vote-county-election-officials.shtml)

میل اِن بیلٹ کو کیسے مکمل کریں

سوال:میں اپنے میل ۔ اِن بیلٹ کو کیسے پُر کروں ؟
جواب: یہ کنفیوزنگ ہو سکتا ہے ۔خط میں موصول ہونیوالے بیلٹ پر درج تمام ہدایات پر عمل کریں ۔ نیوجرسی سپاٹ لائٹ نیوزنے ، سات جولائی کے پرائمری الیکشن سے قبل ، ایک ویڈیو (https://www.youtube.com/watch?v=T6j1B-lDCN0&feature=emb_logo)بنائی ہے کہ بیلٹ کو کیسے پُر کیا جائے ۔ریاستی سطح پر کوئی یونیورسل بیلٹ نہیں ہے لہٰذا آپ اپنی کاونٹی کی ویب سائٹ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا کاونٹی حکام نے اپنی کوئی ویڈیو پوسٹ کی کہ جس میں بتایا ہو کہ کیسے میل ۔اِن بیلٹ کو مکمل کرتے ہیں۔

میل ۔ اِن بیلٹ مکمل کرتے وقت غلطیاں کہ جن سے بچ سکتے ہیں

سوال : کوئی ایسی باتیں کہ جن کا بیلٹ مکمل کرتے وقت خیال رکھنا چاہئیے ؟
جواب : عمومی وجوہات کہ جن کی وجہ سے بیلٹ مسترد ہو جاتے ہیں ، کے پیش نظر درج ذیل امور کا خیال رکھیں :
۰ اپنے بیلٹ کو جلدی مکمل کر لیں تاکہ وہ کاونٹی میں بر وقت پہنچ جائے اور اس کا شمار ہو
۰اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جس لفافے میں اپنا بیلٹ ڈالیں ، اس میں سرٹیفکیٹ کو بھی اپنے نارمل دستخط کے ساتھ دستخط کرکے، ساتھ ڈالیں
۰ سرٹیفیکیٹ کو لفافے سے الگ نہ کریں ،ایسا کرنے سے آپ کا ووٹ ضائع (void)ہو جائے گا۔
۰ یاد رکھیں کہ اپنے بیلٹ کو اندر والے لفافے میں بند کریں ، اس کو بند کریں اور پھر اس کو باہر والے لفافے میں ڈال کر اس کو بھی بند کر دیں ۔
سوال: اگر میں اپنے میل ۔ اِن بیلٹ پر کوئی غلطی کردوں تو مجھے کیا کرنا چاہئیے ؟
جواب : آپ اپنے کاونٹی کلرک سے رابطہ کرکے ، متبادل بیلٹ کے لئے درخواست کر سکتے ہیں ۔
سوال : مجھے یقین نہیں ہے کہ میرے دستخط وہی ہیں کہ جو میں نے ووٹ رجسٹرڈ کرواتے وقت استعما ل کئے تھے ۔کیا اس کا مطلب ہے کہ میر ی بیلٹ شمار نہیں ہوگا؟
جواب : جی ۔بیلٹ کے مسترد ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ دستخط نہیں ملتے ۔اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے دستخط تبدیل ہو گئے ہیں ،آپ نئے دستخط کے ساتھ ووٹر رجسٹریشن فارم جمع کرواسکتے ہیں ، فارم پر ”دستخط اپ ڈیٹ “ والے باکس کو چیک کریں،اور اپنے کاونٹی الیکشن آفس کو ارسال کر دیں ۔اگر آپ نے درخواست کودونوں اطراف سے پرنٹ کیا ہے ، تو فارم کو فولڈ کریں ، آپ کو پوسٹیج لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔
اگر ، آپ اپنا بیلٹ استعمال کر لیتے ہیں ، الیکشن حکام کی جانب سے آپ کے دستخط پر سوال اٹھایا جاتا ہے،تو ان کے لئے ضروری ہو گا کہ آپ کو ایشو کو ٹھیک کرنے کا موقع دیں ۔اس صورت میں ، کاونٹی کی جانب سے آپ کو خط ارسال کیا جائے گاجس کو آپ کو بھرنا ہوگااور اس بات کی تصدیق کرنا ہو گی کہ آپ نے اصل میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے ۔آپ کے لئے لازم ہے کہ اس خط کو بروقت واپس بھیج دیں تاکہ آپ کا ووٹ شمار ہو سکے ۔

اپنے میل ۔ اِن بیلٹ کو کیسے واپس بھیجیں

سوال: میں اپنے بیلٹ کو کیسے واپس بھیجوں ؟
جواب : چار آپشنز ہیں :
۰ آپ اس کو کاونٹی بورڈ آف الیکشن کو واپس میل کر سکتے ہیں ۔واپس بھیجنے والے لفافے پر پوسٹیج کی ادائیگی ہوئی ہو گی ، لہٰذا آپ کو سٹمپ لگانے کی ضرورت نہیں ۔
۰ ہر کاونٹی میں درجن بھر سے زائد محفوظ ڈراپ باکسز موجود ہیں ، آپ اِن میں سے کسی ایک باکس میں اِس کو ڈال سکتے ہیں ۔جب تمام دستیاب ہوں گے تو ہم اپنے الیکشنز کے صفحے (https://www.njspotlight.com/2020-nj-decides/)پر فہرست پوسٹ کریں گے ۔آپ اپنی کاو¿نٹی ویب سائٹ پر بھی اسے تلاش کر سکیں گے یا سٹیٹ ڈویژن آف الیکشن کے ووٹرز انفارمیشن پورٹل(https://www.state.nj.us/state/elections/vote-secure-drop-boxes.shtml) پر بھی دیکھ سکیں گے ۔یہ بات نوٹ کر لیں کہ آپ اپنے بیلٹ کو اپنی کاونٹی میں موجود باکس میں ہی ڈال سکتے ہیں ، نہ کہ کسی اور کاونٹی میں ۔اگرچہ دوسری کاونٹی آپ کے قریب ہی کیوں نہ ہو،کیونکہ بیلٹس کا شمار کاو¿نٹی کی سطح پر ہی ہوتا ہے ۔
۰ آپ کاونٹی بورڈ آف الیکشن میں جا کر دستی طور پر بھی اپنا بیلٹ ، ڈیلیور کرواسکتے ہیں ۔
۰ آپ الیکشن والے دن ،آپ کے لئے مخصوص کردہ پولنگ لوکیشن پر جا کر بھی ذاتی طور پر ڈیلیور کر سکتے ہیں ۔آپ کو اکتوبر کے آخر تک ، آپ کی کاونٹی کی جانب سے بذریعہ میل آپ کی پولنگ لوکیشن کے بارے میں الرٹ کیا جائے گا۔
سوال : کیا کوئی اور شخص میری جانب سے میرا بیلٹ واپس بھیج سکتا ہے ؟
جواب : ہاں ، لیکن کوئی ایک شخص ، جو کہ حامل (beaer)کے طور پرجانا جائے گا، اپنے بیلٹ کے علاوہ تین اور بیلٹس ڈیلیور کر سکے گا۔حامل کو ووٹرکے سامنے باہر والے لفافے پر beaer والا حصہ پُر کرنا ہوگا۔ اگر حامل (bearer) کاونٹی بورڈ آف الیکشنز میں دستی طور پر جا کر بیلٹس کو ڈیلیور کرےگا ، بجائے کہ انہیں میل کے ذریعے بھجوانے یا ڈراپ باکس میں ڈالنے کے ، تو اس صورت میں اسے bearer book (بیئرر بک) پر دستخط کرنا ہوں گے اور اپنی کوئی شناخت جیسے کہ ڈرائیورز لائسنس دکھانا ہوگا۔ حامل ( bearer) الیکشن والے دن پولنگ لوکیشن پر کسی اور کا بیلٹ ڈیلیور نہیں کر سکے گا ۔اس دن ہر ووٹر کو اپنا ووٹ خود ڈالنا ہوگا۔
سوال : میرے بیلٹ کو واپس بھجوانے کی آخری تاریخ کیا ہے ؟
جواب : اگر آپ اپنے بیلٹ کو بذریعہ میل بھجوانا چاہتے ہیں تو آپ کو تین نومبر تک ہر صورت میں بھجوانا ہوگا۔ بڑے انتظار کی صورت کا رسک بھی ہو سکتا ہے ۔10نومبر تک موصول ہونے والے بیلٹس کا شمار ہوگابشرطیکہ وہ تین نومبر کو میل ہوئے ہوں ۔ لیکن اگر پوسٹل سروس کی جانب سے آپ کا بیلٹ ، اس وقت تک ، کاونٹی بورڈ آف الیکشنز تک نہیں پہنچا تو آپ کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔نیوجرسی میں سات جولائی کو ہونیوالے پرائمری الیکشن میں ہزاروں ووٹ اس لئے مسترد ہو گئے کیونکہ وہ الیکشن کے بعد سات دن کے اندر اندر موصول نہیں ہوئے ۔
ڈیلیوری کے دوسرے تمام طریقہ کار ،۔۔۔ذاتی طور پر پولنگ لوکیشن پر پہنچانا، یا بورڈ آف الیکشن کو پہنچانا یا محفوظ ڈراپ باکس میں ڈالنا ، آپ کا بیلٹ الیکشن والے دن پولنگ بند ہونے سے پہلے آٹھ بجے شام تک پہنچ جانا چاہئیے ۔

ذاتی طور پر کیسے ووٹ ڈالتے ہیں
سوال : میں بذریعہ میل ووٹ نہیں ڈالنا چاہتا۔ کیا میں تین نومبر کو ذاتی طور پر ووٹ ڈال سکتا ہوں ؟
جواب : ہاں ۔ نیوجرسی کی ہر میونسپلٹی میں ، الیکشن والے دن صبح چھ بجے سے شام آٹھ بجے کے درمیان ،کم از کم ایک پولنگ لوکیشن کھلی ہو گی ۔
سوال : کیا مجھے اپنے معمول کی پولنگ لوکیشن پر جانا ہوگا؟
جواب: یہ چیک کرنے سے پہلے کہ آیا وہ لوکیشن کھلی ہو گی ، پر نہیں جانا چاہئیے ۔ہر میونسپلٹی میں تمام لوکیشن کھلی نہیں ہوں گی اوربعض لوکیشن تبدیل بھی ہو سکتی ہیں تاکہ کووڈ۔19کے ممکنہ پھیلاو کو روکا جا سکے ۔آپ کو لامی اپنی کاونٹی کی جانب سے پوسٹ کارڈ یا خط موصول ہونا چاہئیے جس میں آپ کو آپ کی پولنگ لوکیشن کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔یہ نیوجرسی سپاٹ لائٹ نیوز کے الیکشن پیج ( https://www.njspotlight.com/2020-nj-decides/) پر یا سٹیٹ ڈویژن آف الیکشنز کے ووٹر انفارمیشن پورٹل (https://www.state.nj.us/state/elections/vote-polling-location.shtml)پر حتمی شکل دئیے جانے کے بعد پوسٹ کئے جائیں گے۔
سوال : کیا مجھے مشنین پر ووٹ ڈالنا ہوگا؟
جواب: اس وقت تک نہیں جب تک کہ آپ میں معذوری نہ ہو جس کے لئےاکاموڈیشن کی ضرورت ہو۔تین نومبر کو پولنگ لوکیشن پر ذاتی طور پر ووٹ ڈالنے والے تقریباً ہر شخص کو پروویژنل بیلٹ پیپر کا استعمال کرنا ہوگا۔
سوال : لیکن میں نے کسی سے سنا ہے کہ پروویژنل بیلٹ ، اصل بیلٹ نہیں ہوتا۔
جواب : رجسٹرڈ ووٹرز کی جانب سے کہ جنہوں نے میل ۔ اِن بیلٹ کے ذریعے ووٹ نہ ڈالا ہو ، کے پروویژنل بیلٹ، شمار کئے جائیں گے ۔مشین کی بجائے پروویژنل بیلٹ کے استعمال کا مقصد ایک حفاظتی اقدام ہےتاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی شخص دو بارووٹ نہ ڈال سکے۔۔۔(یعنی کہ ) ایک باربذریعہ میل اور ایک بار ذاتی طور پر ۔اسی وجہ سے میل ۔ اِن بیلٹس کے بعد پروویژنل بیلٹس کا شمار کیا جاتا ہے ۔

کیسے یقینی بنائیں کہ آپ کے ووٹس شمار ہو گئے ہیں

سوا ل: مجھے کیسے علم ہو گا کہ میرا ووٹ شمار ہو گیا ہے ؟
جواب: سٹیٹ ڈویژن آف الیکشن کی ویب سائٹ ہے جہاں پر آپ چیک کرسکتے ہیں کہ آپ کا ووٹ کا شمار ہو گیا ہے یا نہیں (https://www.state.nj.us/state/elections/vote-track-my-ballot.shtml) اور اپنی ووٹنگ ہسٹری بھی چیک کر سکتے ہیں ۔آپ کو ان سروسز کے استعمال سے پہلے سائن اَپ کرنا ہوگا۔آپ ووٹر آئی ڈی کے ذریعے بہ آسانی سائن اَپ کر سکتے ہیں، جو کہ آپ کے میل ۔اِن بیلٹ پر پرنٹ ہوئی ہو گی ،لیکن ایسا آپ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی انفارمیشن کے ذریعے بھی کر سکتے ہیں ۔

This story was written and produced by NJ Spotlight News. It is being republished under a special NJ News Commons content-sharing agreement coordinated by the Center for Cooperative Media at Montclair State University. To read more, visit njspotlight.com.

Related Articles

Back to top button