پاکستان

امریکی صدارتی امیدوارسینیٹر کوری بوکر کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بڑا بیان سامنے آگیا

سینیٹر کوری بوکر نے ڈیموکریٹک پارٹی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے متحرک رہنما ڈاکٹر آصف محمود کےساتھ کھڑے ہو کر کشمیر سے متعلق خصوصی سیلفی ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا

ڈاکٹرآصف محمود کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی طرف فوری توجہ مبذول کروانے کے سلسلے میں اقدام کیا ، اس مسلہ پر مسلسل بات کرتا رہونگا، سینیٹرکوری بوکر

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی صدارتی امیدواراور ڈیموکریٹک پارٹی رہنما سینیٹرکوری بوکر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم رہنما ڈاکٹرآصف محمود کے ساتھ اپنے ایک سیلفی ویڈیو پیغام میں سینیٹرکوری بوکر کا کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر محمود کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی جانب فوری توجہ مبذول کروانے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ جب آزادی اظہار کی بات آتی ہے تو ہم امریکہ کو اعلیٰ اقدار کی حامل قوم مانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور چین سمیت جہاں کہیں بھی انسانی حقوق کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہوں تو ہم سب کو مل کر اجتماعی طور پر اپنی آواز بلند کرنی چاہئیے ۔
سینیٹر کوری بوکر کا کہنا تھا کہ جب لوگ خاموش رہنے کی بجائے اعلیٰ اقدار کی بات کرتے ہیں تو یہ اقدام جمہوریت کی خدمت کے مترادف ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اپنی آفیشل پوزیشن میں کشمیر میںانسانی حقوق کی صورتحال کے مسلہ پر مسلسل بات کرتے رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button